Khuwaab aur Taabeer
–، میر پور
خاص:حضرت عثمان ہارونیؒ کے مزار شریف پر موجود ہوں۔ کوئی چیز مجھے دی گئی تو کسی
اور نے وہ واپس لے کر بچے کا پنگوڑا دیتے ہوئے کہاکہ تم یہ لے لو۔ پھر دیکھا کہ
آسمان پر سفید اور روشن لفظوں میں تحریر لکھی ہوئی ہے جسے پڑھنے کے بعد آگے بڑھی
تو وہاں پر بھی تحریر لکھی ہوئی تھی۔ ایک بار پڑھنے کے بعد دوبارہ تحریر پڑھی تو
ذہن میں آیا کہ آسمان ایک اسکرین ہے جس پر الگ الگ تحریریں موجود ہیں۔ منظر بدلا
اور نظر آیا کہ کوئی میری آنکھ میں دوا ڈال رہا ہے اور ہمارے مرشد قریب کھڑے دیکھ
رہے ہیں۔
تعبیر: مناسب ہے کہ آنکھیں ٹیسٹ
کروالیجئے۔ دوسری اہم بات یہ ہے کہ جب آدمی کسی اسکول میں داخل ہوجاتا ہے تو کلاس
ورک کرنا ضروری ہے، اور گھر میں عمل کرکے اس کی تجدید کیجئے۔ یاحی یاقیوم وضو بے
وضو کثرت سے پڑھئے۔
Aap ke Khwab aur unki tabeer jild 02
خواجہ شمس الدین عظیمی
"مذکورہ مسودہ روحانی ڈائجسٹ اور ماہنامہ قلندر شعور میں شائع شدہ خواب اور تعبیر ،مشورے اور تجزیوں پر مشتمل ہے"
غیب کی دنیا سے متعارف ہونے کے لئے غیب کی دنیا پر یقین رکھنا ضروری ہے اور یقین کی تکمیل دیکھے بغیر نہیں ہوتی۔ جب تک ہمیں کسی چیز کا علم نہ ہو دیکھ کر بھی ہمارے اوپر یقین کی دنیا روشن نہیں ہوتی۔سب درخت کو دیکھتے ہیں تو پتیاں پھول رنگ سب کچھ آنکھوں کے سامنے آ جاتا ہے۔ درخت دیکھنے سے پہلے ہم جانتے ہیں کہ ہماری آنکھوں کے سامنے درخت ہے۔ اگر ہم درخت کے وجود کے بارے میں کچھ نہ جانتے ہوں تو درخت کے بارے میں کچھ نہیں بتاسکتے.