Khuwaab aur Taabeer
ایک سال ہوا کہ میں نے خواب میں دیکھا کہ آسمان پر
بہت چاند ہیں ۔ سینکڑوں کی تعدادمیں ہیں ۔ میں حیرت سے دیکھ رہی ہوں ۔ لوگ کہہ رہے
ہیں کہ قیامت تو نہیں آگئی لیکن میں اطمینان سے کھڑی ہوں اسی خواب میں میں نے
دیکھا کہ آسمان پر بادشاہوں کی تصویریں لگی ہوئی ہیں ۔
تعبیر: اللہ تعالیٰ آپ کو ایسا فرزند عطا کرے گا جو نہایت
سعادت مند اور خوش نصیب ہوگا اس کی صحیح تربیت ہوگی تو دنیا اس کے آگے جھکنے میں
فخر محسوس کرے گی ۔
Aap ke Khwab aur unki tabeer jild 02
خواجہ شمس الدین عظیمی
"مذکورہ مسودہ روحانی ڈائجسٹ اور ماہنامہ قلندر شعور میں شائع شدہ خواب اور تعبیر ،مشورے اور تجزیوں پر مشتمل ہے"
غیب کی دنیا سے متعارف ہونے کے لئے غیب کی دنیا پر یقین رکھنا ضروری ہے اور یقین کی تکمیل دیکھے بغیر نہیں ہوتی۔ جب تک ہمیں کسی چیز کا علم نہ ہو دیکھ کر بھی ہمارے اوپر یقین کی دنیا روشن نہیں ہوتی۔سب درخت کو دیکھتے ہیں تو پتیاں پھول رنگ سب کچھ آنکھوں کے سامنے آ جاتا ہے۔ درخت دیکھنے سے پہلے ہم جانتے ہیں کہ ہماری آنکھوں کے سامنے درخت ہے۔ اگر ہم درخت کے وجود کے بارے میں کچھ نہ جانتے ہوں تو درخت کے بارے میں کچھ نہیں بتاسکتے.