Khuwaab aur Taabeer
خدیجۃ الکبریٰ، گلشن معمار:کسی کمرے میں بستر بچھا ہوا ہے جس پر کوئی بزرگ
ہستی موجود ہیں اور ان کا وصال ہوچکا ہے۔ مجھے محسوس ہوا کہ کمرا درست سمت میں
نہیں بنا جس کی وجہ سے بستر کا سرہانہ شمال مغرب اور ان کے پیر جنوب مشرق کی طرف
ہیں۔ میں بزرگ کے پیر چھونے سے گریزاں ہوں جب کہ میری بہن نے ان کے پیر چھو ئے اور
روہانسی ہے۔ دوبارہ نظر گئی تو بزرگ اب شمال مغرب کی سمت لیٹے ہوئے تھے، چہرہ
آسمان کی طرف تھا اور آسمان سے نور کی بارش برس رہی تھی۔ بزرگ کی توجہ نور کی طرف
تھی جس کی وجہ سے ٹھوڑی اوپر کی طرف ہوگئی۔ نور ان کے چہرے پرآتا ہے اور وہاں سے
ہوتا ہوامجھ تک پہنچتا ہے۔ پھر دیکھا کہ میں خواب میں اپنی ایک اوربہن کو یہ خواب
سنا رہی ہوں۔
تعبیر: الحمدللہ خواب بہت مبارک
ہے۔ ذہن میں اختلافی مسائل کو جگہ نہ دیجئے۔ نماز کی پابندی کیجئے۔ سجدے میں اللہ
وحدہ لاشریک کا تصور کیجئے۔کسی کو برا کہئے اور نہ کسی کے بارے میں برا سوچئے۔ ذہن
اپنی اصلاح پر یکسو رکھئے۔ گھر میں سب کو آداب سلام۔
Aap ke Khwab aur unki tabeer jild 02
خواجہ شمس الدین عظیمی
"مذکورہ مسودہ روحانی ڈائجسٹ اور ماہنامہ قلندر شعور میں شائع شدہ خواب اور تعبیر ،مشورے اور تجزیوں پر مشتمل ہے"
غیب کی دنیا سے متعارف ہونے کے لئے غیب کی دنیا پر یقین رکھنا ضروری ہے اور یقین کی تکمیل دیکھے بغیر نہیں ہوتی۔ جب تک ہمیں کسی چیز کا علم نہ ہو دیکھ کر بھی ہمارے اوپر یقین کی دنیا روشن نہیں ہوتی۔سب درخت کو دیکھتے ہیں تو پتیاں پھول رنگ سب کچھ آنکھوں کے سامنے آ جاتا ہے۔ درخت دیکھنے سے پہلے ہم جانتے ہیں کہ ہماری آنکھوں کے سامنے درخت ہے۔ اگر ہم درخت کے وجود کے بارے میں کچھ نہ جانتے ہوں تو درخت کے بارے میں کچھ نہیں بتاسکتے.