Khuwaab aur Taabeer

آدمی سانپ بن گیا


 فائقہ شاہد، کورنگی۔ امی، ابو، خالہ اور باجی کے ساتھ بازار گئی۔ امی اور خالہ بازار میں ایک طرف گئیں اور میں باجی کے ساتھ چشمے دیکھنے لگی۔ ایک آدمی نے مجھے بندوق دکھائی تو میں نے باجی کو بتایا اور ان کے دیکھتے ہی وہ آدمی سانپ بن گیا۔ اتنے میں ابو نے آکر سانپ ماردیا۔

 

تعبیر: اللہ تعالیٰ سب کو اپنی حفظ و امان میں رکھے۔ کوئی بیماری درپیش ہے۔ غصہ، جھنجھلاہٹ، اختلاف یا کوئی اندرونی شکایت۔ آپ کے والد صاحب نے سانپ کو ماردیا تو اس کے کئی پہلو ہیں لیکن ایک پہلو یہ ہے کہ آپ احتیاط کیجئے، خصوصاً کھانے پینے کی چیزوں میں — باسی کھانے، فریج میں 24 گھنٹے سے زیادہ رکھی ہوئی اور بازار کی چیزیں کھانا چھوڑ دیں۔ گھر میں اختلاف رائے کی شبیہیں ہیں ۔ باقی اللہ جانے!

’’ماہنامہ قلندر شعور‘‘ (ستمبر 2020ء)

Topics


Aap ke Khwab aur unki tabeer jild 02

خواجہ شمس الدین عظیمی


"مذکورہ مسودہ روحانی ڈائجسٹ اور  ماہنامہ  قلندر شعور میں شائع شدہ خواب اور تعبیر ،مشورے اور تجزیوں پر مشتمل  ہے"


غیب کی دنیا سے متعارف ہونے کے لئے غیب کی دنیا پر یقین رکھنا ضروری ہے اور یقین کی تکمیل دیکھے بغیر نہیں ہوتی۔ جب تک ہمیں کسی چیز کا علم نہ ہو دیکھ کر بھی ہمارے اوپر یقین کی دنیا روشن نہیں ہوتی۔سب درخت کو دیکھتے ہیں تو پتیاں پھول رنگ سب کچھ آنکھوں کے سامنے آ جاتا ہے۔ درخت دیکھنے سے پہلے ہم جانتے ہیں کہ ہماری آنکھوں کے سامنے درخت ہے۔ اگر ہم درخت کے وجود کے بارے میں کچھ نہ جانتے ہوں تو درخت کے بارے میں کچھ نہیں بتاسکتے.