Topics
زاہدہ صدف، کوٹ ادّو: شوہر
کے ساتھ ایک بزرگ کی خدمت میں حاضر ہوئی۔ شوہر نےان سے میری پڑھائی کے بارے میں
درخواست کی کہ اسے پی ایچ ڈی کروادیجئے۔انہوں نے فرمایا، پی ایچ ڈی رہنے دو یہ
وظیفہ پڑھو۔ جو وظیفہ بتایا، اس میں اسمائے الٰہی کا ورد کرنا تھا۔ بیدار ہونے کے
بعد یہ تو یاد رہا کہ چار اسماء پڑھنے کے لئے بتائے گئے تھے مگر یہ یاد نہیں رہا
کہ وہ اسماء کون سے تھے۔
تعبیر: یا اللہ، یارحمٰن، یا رحیم، یا کریم
رات کو سونے سے پہلے وضو کرکے ایک تسبیح پڑھئے، اول آخر درود شریف گیارہ گیارہ
مرتبہ۔ اور بات کئے بغیر سیدھی کروٹ سوجائیے۔
Aap ke Khwab aur unki tabeer jild 02
خواجہ شمس الدین عظیمی
"مذکورہ مسودہ روحانی ڈائجسٹ اور ماہنامہ قلندر شعور میں شائع شدہ خواب اور تعبیر ،مشورے اور تجزیوں پر مشتمل ہے"
غیب کی دنیا سے متعارف ہونے کے لئے غیب کی دنیا پر یقین رکھنا ضروری ہے اور یقین کی تکمیل دیکھے بغیر نہیں ہوتی۔ جب تک ہمیں کسی چیز کا علم نہ ہو دیکھ کر بھی ہمارے اوپر یقین کی دنیا روشن نہیں ہوتی۔سب درخت کو دیکھتے ہیں تو پتیاں پھول رنگ سب کچھ آنکھوں کے سامنے آ جاتا ہے۔ درخت دیکھنے سے پہلے ہم جانتے ہیں کہ ہماری آنکھوں کے سامنے درخت ہے۔ اگر ہم درخت کے وجود کے بارے میں کچھ نہ جانتے ہوں تو درخت کے بارے میں کچھ نہیں بتاسکتے.