Topics

باباجی! اللہ کا کے لئے میں باطنی علوم سیکھنا ہیں


محمد عثمان ، لاہور: ایک اللہ والے کی خدمت میں حاضر ہوں۔عرض کیا،باباجی! اللہ کا قرب حاصل کرنے کے لئے میں باطنی علوم سیکھنا چاہتا ہوں ۔ انہوں نے فرمایا، میں دعا کروں گا۔

 تعبیر: سبحان اللہ! خواب مبارک ہے۔اللہ تعالیٰ سے قرب کا مفہوم یہ ہے کہ آپ کے اندر جو روحانی دنیا کا عرفان ہے، وہ مشاہدے کی طرف متوجہ ہے۔ جو عمل آپ کررہے ہیں، وہ کرتے رہئے۔ انشاء اللہ کامیابی ہوگی۔

یہ دنیا نافرمانی کا نشان ہے، دوسری دنیا فرماں برداری کا symbolہے۔ مادی دنیا امتحان گاہ ہے۔ اللہ کے آخری نبی حضرت محمدؐ پرقرآن کریم نازل ہوا جو ایک مکمل نظام ہے۔ رب العالمین اللہ کا ارشاد ہے، ”ہر چھوٹی سے چھوٹی اور بڑی سے بڑی بات قرآن کریم میں وضاحت کے ساتھ بیان کردی گئی ہے۔“

 آپ جو عمل کررہے ہیں، اس کو قائم رکھئے ۔ رات کو سونے سے پہلے مراقبہ میں یکسو ہوکر تصور میں آسمان کی طرف دیکھئے دس پندرہ منٹ یا زیادہ دیکھ کر اسی خیال میں سو جایئے کہ اللہ مجھے دیکھ رہا ہے ۔

’’ماہنامہ قلندر شعور‘‘ (مئی 2022ء)

Topics


Aap ke Khwab aur unki tabeer jild 02

خواجہ شمس الدین عظیمی


"مذکورہ مسودہ روحانی ڈائجسٹ اور  ماہنامہ  قلندر شعور میں شائع شدہ خواب اور تعبیر ،مشورے اور تجزیوں پر مشتمل  ہے"


غیب کی دنیا سے متعارف ہونے کے لئے غیب کی دنیا پر یقین رکھنا ضروری ہے اور یقین کی تکمیل دیکھے بغیر نہیں ہوتی۔ جب تک ہمیں کسی چیز کا علم نہ ہو دیکھ کر بھی ہمارے اوپر یقین کی دنیا روشن نہیں ہوتی۔سب درخت کو دیکھتے ہیں تو پتیاں پھول رنگ سب کچھ آنکھوں کے سامنے آ جاتا ہے۔ درخت دیکھنے سے پہلے ہم جانتے ہیں کہ ہماری آنکھوں کے سامنے درخت ہے۔ اگر ہم درخت کے وجود کے بارے میں کچھ نہ جانتے ہوں تو درخت کے بارے میں کچھ نہیں بتاسکتے.