Topics
س،ش، لاہور۔ راستہ میں چار پانچ کتے بیٹھے ہیں جن میں ایک مجھے دیکھ کر حملہ
کرتا ہے۔ بائیں ہاتھ سے اسے روکتی ہوں تو اس کا ناخن میرے ہاتھ کے پار ہوجاتا ہے لیکن
میں نے اپنے آپ کو چھڑا یا اور ایک چھڑی سے باقی کتوں کو بھگادیا۔پھر دیکھا کہ والدہ
ایک گلی کے موڑ پر مصلیٰ بچھائے بیٹھی ہیں، میں قریب کھڑی ہوں۔ گلی کے دوسرے کونے پر
دو بھینسیں اور دو بھیڑیں رسی سے بندھی ہوئی ہیں مگر وہ کوشش کررہی ہیں کہ رسی ٹوٹ
جائے۔ گلی کے آغاز میں بھی چند بھینسیں بندھی ہوئی ہیں اور آنے کی کوشش میں مصروف ہیں۔
میں شکرادا کرتی ہوں کہ یہ سب بندھی ہوئی ہیں پھر اچانک ایک بھیڑ رسی توڑ دیتی ہے،
یاد نہیں کہ وہ کہاں گئی ، امی کا گھر پڑوس میں ہے، میں وہاں چلی گئی۔
تعبیر: آپ کے خواب پر غوروفکر کے بعد
یہ نتیجہ مرتب ہوا کہ بہت ساری بیما ریوں میں گھر والے مبتلا ہیں ،اس کی وجہ غیر خالص
غذا ، وقت بے وقت کھانااور حفظان صحت کے اصولوں کو نظر انداز کر ناہے ۔ خواب میں تنبیہ
کی گئی ہے کہ صفائی کا معیار اگر صحیح نہ ہوا تو خدانخواستہ بہت ساری بیماریوں کا پیش
خیمہ ہو سکتا ہے ۔ برتن دھو کر دھوپ میں رکھیں، اجلے کپڑے سے صاف کریں پھر برتن استعمال
کر یں ۔ نا قص غذائیں جن میں گھی، بازار کے پسے ہوئے مسالے اور دوسری ملا وٹی اشیا
شامل ہیں وہ استعمال نہ کر یں۔ اگر احتیاطی تدابیر اختیار نہ کی گئیں تو خدانخواستہ
بیماریوں میں اضا فہ ہو سکتا ہے ۔
Aap ke Khwab aur unki tabeer jild 02
خواجہ شمس الدین عظیمی
"مذکورہ مسودہ روحانی ڈائجسٹ اور ماہنامہ قلندر شعور میں شائع شدہ خواب اور تعبیر ،مشورے اور تجزیوں پر مشتمل ہے"
غیب کی دنیا سے متعارف ہونے کے لئے غیب کی دنیا پر یقین رکھنا ضروری ہے اور یقین کی تکمیل دیکھے بغیر نہیں ہوتی۔ جب تک ہمیں کسی چیز کا علم نہ ہو دیکھ کر بھی ہمارے اوپر یقین کی دنیا روشن نہیں ہوتی۔سب درخت کو دیکھتے ہیں تو پتیاں پھول رنگ سب کچھ آنکھوں کے سامنے آ جاتا ہے۔ درخت دیکھنے سے پہلے ہم جانتے ہیں کہ ہماری آنکھوں کے سامنے درخت ہے۔ اگر ہم درخت کے وجود کے بارے میں کچھ نہ جانتے ہوں تو درخت کے بارے میں کچھ نہیں بتاسکتے.