Topics
ج ج ،کراچی: ایک عزیز کو دیکھ کر بہت خوشی ہوئی۔ خیال آیا کہ ان کے
لئے نرم کمبل لے کر آؤں اور ان کے آرام کا
خیال رکھوں۔ دوسرے کمرے میں جاکر گھر میں موجود لوگوں سے معلوم کرتی ہوں کہ کمبل کہاں ہے تو وہ بتانے کی بجائے ناراضی کا اظہار کرتے ہیں کہ
ہمیں نیند سے کیوں جگادیا۔ میں واپس آئی تو محترم عزیز ایک تصویر کو دیکھ کر نشاندہی کرتے ہیں کہ یہ صحیح نہیں ہے ۔ تصویر ایک طرف سے مڑی ہوئی تھی۔ وہ اسے سیدھا کرکے فریم میں لگادیتے
ہیں۔میں چائے بنانے جاتی ہوں تو برتن گندے نظر آئے۔ برتن اچھی طرح صاف کرتی ہوں کہ
اس کے بعد چائے بناؤں گی۔
تعبیر: ایسا کوئی عمل سرزد ہورہا ہے جونہیں ہونا چاہئے ۔ اگر
پرہیز نہ ہوا تو خدا نخواستہ کوئی پریشانی لا حق ہوسکتی ہے۔
اﷲتعالیٰ سب کو اپنے حفظ و امان میں رکھے۔
Aap ke Khwab aur unki tabeer jild 02
خواجہ شمس الدین عظیمی
"مذکورہ مسودہ روحانی ڈائجسٹ اور ماہنامہ قلندر شعور میں شائع شدہ خواب اور تعبیر ،مشورے اور تجزیوں پر مشتمل ہے"
غیب کی دنیا سے متعارف ہونے کے لئے غیب کی دنیا پر یقین رکھنا ضروری ہے اور یقین کی تکمیل دیکھے بغیر نہیں ہوتی۔ جب تک ہمیں کسی چیز کا علم نہ ہو دیکھ کر بھی ہمارے اوپر یقین کی دنیا روشن نہیں ہوتی۔سب درخت کو دیکھتے ہیں تو پتیاں پھول رنگ سب کچھ آنکھوں کے سامنے آ جاتا ہے۔ درخت دیکھنے سے پہلے ہم جانتے ہیں کہ ہماری آنکھوں کے سامنے درخت ہے۔ اگر ہم درخت کے وجود کے بارے میں کچھ نہ جانتے ہوں تو درخت کے بارے میں کچھ نہیں بتاسکتے.