Topics

اژدھا دیکھنا


ا ح، اٹک۔ سڑک کے کنارہ ایک گڑھا ہے جس کے گرد ایک سرخ رنگ مرغ،سفید مرغ اور کتا کھڑے ہیں۔ سرخ رنگ مرغ نے گڑھے میں چونچ ڈال کر تقریباً دو گز لمبے اژدھے کو دم سے پکڑ کر کھینچا اور گھسیٹتا ہوا دور لے گیا ۔ سفیدمرغ اژدھے کے قریب گیا تو اژدھے نے اسے ڈس لیا جس سے سفید مرغ مرگیا، کتا دوڑ کر وہاں گیا تو اژدھے کے ڈسنے سے وہ بھی نہ بچ سکا۔

 

تعبیر: آپ کے خواب سے ظاہر ہوتا ہے کہ آپ بیمار ہیں اور بیماری اندر ہی اندر پرورش پارہی ہے۔ بخار کی علامات زیادہ ہیں۔ اژدھا دیکھنا اس طرف توجہ مبذول کراتا ہے کہ کھانے میں ایسا گوشت استعمال ہوتا ہے جو صحت کے منافی ہے۔ اگر بروقت کھانے پینے میں احتیاط نہیں کی گئی تو خدانخواستہ کوئی بڑی بیماری حملہ آور ہوسکتی ہے۔ دعا ہے اللہ تعالیٰ آپ کی حفاظت فرمائے اور لوگوں کے شر سے محفوظ رکھے۔ آمین۔

’’ماہنامہ قلندر شعور‘‘ (اکتوبر 2015ء)

  1.  

Topics


Aap ke Khwab aur unki tabeer jild 02

خواجہ شمس الدین عظیمی


"مذکورہ مسودہ روحانی ڈائجسٹ اور  ماہنامہ  قلندر شعور میں شائع شدہ خواب اور تعبیر ،مشورے اور تجزیوں پر مشتمل  ہے"


غیب کی دنیا سے متعارف ہونے کے لئے غیب کی دنیا پر یقین رکھنا ضروری ہے اور یقین کی تکمیل دیکھے بغیر نہیں ہوتی۔ جب تک ہمیں کسی چیز کا علم نہ ہو دیکھ کر بھی ہمارے اوپر یقین کی دنیا روشن نہیں ہوتی۔سب درخت کو دیکھتے ہیں تو پتیاں پھول رنگ سب کچھ آنکھوں کے سامنے آ جاتا ہے۔ درخت دیکھنے سے پہلے ہم جانتے ہیں کہ ہماری آنکھوں کے سامنے درخت ہے۔ اگر ہم درخت کے وجود کے بارے میں کچھ نہ جانتے ہوں تو درخت کے بارے میں کچھ نہیں بتاسکتے.