Topics

سورۃ الناس


 نام شائع نہ کریں، لاہور: مرشد کریم کی خدمت میں ہوں۔ فرمایا، سورۃالفلق پڑھو۔ میں ایک آیت سے زیادہ نہیں پڑھ سکی۔ عرض کیا، باباجی مجھے سورۃالفلق آتی ہے۔ قریب بیٹھی ایک عورت کو سنائی تو وہ بھی عرض کرتی ہے کہ اسے سورہ فلق آتی ہے۔ مرشد کریم میرے لئے نقش لکھتے ہیں اور فرماتے ہیں، پانی لے کر آؤ۔ میں گلاس لینے گئی تو جن صاحبہ کے پاس گلاس تھے، انہوں نے دیر کردی۔پانی والی جگہ پر بھی رش تھا۔ کوئی چالاکی سے پانی کا گلاس لے کر مجھ سے پہلے پانی پیش کردیتا ہے۔ بابا جی مجھے نقش دے کر چار سورتوں کے بارے میں بتاتے ہیں کہ وہ کن کن کاموں میں فائدہ دیں گی۔ جاگنے کے بعد تین سورتیں یاد رہیں سورۃ الفلق، سورۃ الناس اور سورۃ المائدہ ۔

 تعبیر: لاشعور کی زبان میں ہدایات دی گئی ہیں اور ہدایات کا خلاصہ، جو سورتیں پڑھنے کے لئے بتائی گئی ہیں، ان کے ترجمے میں ہے۔ ان سورتوں کو پڑھئے اورنمبروار الگ الگ ترجمہ لکھئے ۔

مثلا ً: قل اعوذ برب الناس ۔ ملک الناس ، الٰہ الناس ان کا الگ الگ ترجمہ لکھئے ۔

 ان سورتوں کے ترجمے پڑھئے اور غور کیجئے کہ ذہن میں کیا مفہوم آیا ۔ مثلاً جادوٹونا، شیطان، دلوں میں وسوسہ ڈالنا ۔ اسی طر ح سورۃ الفلق کا ترجمہ الگ الگ لکھئے ۔ اس میں ہے کہ یا اللہ ہمیں وسوسوں سے محفوظ رکھ، شیطان سے محفوظ فرما اور حسد کر نے والوں کے حسد(شر) سے بچا ۔ اسی طرح سورۃ المائدہ کا ترجمہ لکھئے ۔ اب ان سورتوں کے تراجم پرغور کیجئے۔ یہی آپ کے خواب کی تعبیر ہے ۔

’’ماہنامہ قلندر شعور‘‘ (نومبر 2021ء)

Topics


Aap ke Khwab aur unki tabeer jild 02

خواجہ شمس الدین عظیمی


"مذکورہ مسودہ روحانی ڈائجسٹ اور  ماہنامہ  قلندر شعور میں شائع شدہ خواب اور تعبیر ،مشورے اور تجزیوں پر مشتمل  ہے"


غیب کی دنیا سے متعارف ہونے کے لئے غیب کی دنیا پر یقین رکھنا ضروری ہے اور یقین کی تکمیل دیکھے بغیر نہیں ہوتی۔ جب تک ہمیں کسی چیز کا علم نہ ہو دیکھ کر بھی ہمارے اوپر یقین کی دنیا روشن نہیں ہوتی۔سب درخت کو دیکھتے ہیں تو پتیاں پھول رنگ سب کچھ آنکھوں کے سامنے آ جاتا ہے۔ درخت دیکھنے سے پہلے ہم جانتے ہیں کہ ہماری آنکھوں کے سامنے درخت ہے۔ اگر ہم درخت کے وجود کے بارے میں کچھ نہ جانتے ہوں تو درخت کے بارے میں کچھ نہیں بتاسکتے.