Topics
امیر
بانو، کراچی۔ شوہر کا انتقال اس رمضان کی بیس تاریخ کوہوا۔وہ خواب میں ائیرپورٹ پر
مہندی رنگ کے کپڑوں میں جوان نظر آئے، ان کے بال چھوٹے چھوٹے تھے۔میں ان کے ساتھ
چلتے ہوئے پوچھتی ہوں ،کہاں جارہے ہو؟ کہتے ہیں، سعودیہ جارہا ہوں۔ ان کے ایک ہاتھ
میں کالے رنگ کا بیگ اور دوسرے ہاتھ میں سفید کپڑا تھا۔ میں کہتی ہوں تمہارے پاس
پاسپورٹ اور پیسے نہیں ہیں، کیسے جاؤ گے۔ کہتے ہیں، چلا جاؤں گا۔ میں کہتی ہوں،
اداس لگ رہے ہو۔ کہتے ہیں، نہیں میں ٹھیک ہوں۔ پھر وہ باہر چلے جاتے ہیں۔
تعبیر:
آدمی جب کسی عمل کا اللہ کے بھروسے پر ارادہ کرلیتا ہے ، قادر ِمطلق اللہ تعالیٰ
وسائل فراہم کردیتے ہیں۔ خواب میں بتایا گیا ہے کہ بندہ اللہ سے یقین کے ساتھ
مانگتا ہے تو اللہ تعالیٰ دعا قبول فرماتے ہیں۔ اللہ تعالیٰ آپ کو حج یا عمرہ کی
سعادت عطا فرمائے۔ آمین۔
Aap ke Khwab aur unki tabeer jild 02
خواجہ شمس الدین عظیمی
"مذکورہ مسودہ روحانی ڈائجسٹ اور ماہنامہ قلندر شعور میں شائع شدہ خواب اور تعبیر ،مشورے اور تجزیوں پر مشتمل ہے"
غیب کی دنیا سے متعارف ہونے کے لئے غیب کی دنیا پر یقین رکھنا ضروری ہے اور یقین کی تکمیل دیکھے بغیر نہیں ہوتی۔ جب تک ہمیں کسی چیز کا علم نہ ہو دیکھ کر بھی ہمارے اوپر یقین کی دنیا روشن نہیں ہوتی۔سب درخت کو دیکھتے ہیں تو پتیاں پھول رنگ سب کچھ آنکھوں کے سامنے آ جاتا ہے۔ درخت دیکھنے سے پہلے ہم جانتے ہیں کہ ہماری آنکھوں کے سامنے درخت ہے۔ اگر ہم درخت کے وجود کے بارے میں کچھ نہ جانتے ہوں تو درخت کے بارے میں کچھ نہیں بتاسکتے.