Topics
مریم، کراچی۔ دیکھا کہ گھر کی سیڑھیوں پر بیٹھی ہوں کمرے کی کھڑکی پر نظر گئی
تو خانہ کعبہ کی چھت نظر آئی۔ بہت خوشی ہوئی کہ کعبہ شریف کی زیارت نصیب ہوئی۔
تعبیر : انشاء
اللہ اس خوا ب کی تعبیر آپ بیداری میں دیکھ لیں گی ۔
اللّٰھم صل علیٰ محمد و علیٰ آل محمد کما صلیت
علیٰ ابراھیم وعلیٰ آل ابراھیم انک حمید مجید۔
اللّٰھم بارک علیٰ محمد و علیٰ آل محمد کما بارکت
علیٰ ابراھیم و علیٰ آل ابراھیم انک حمید مجید۔
Aap ke Khwab aur unki tabeer jild 02
خواجہ شمس الدین عظیمی
"مذکورہ مسودہ روحانی ڈائجسٹ اور ماہنامہ قلندر شعور میں شائع شدہ خواب اور تعبیر ،مشورے اور تجزیوں پر مشتمل ہے"
غیب کی دنیا سے متعارف ہونے کے لئے غیب کی دنیا پر یقین رکھنا ضروری ہے اور یقین کی تکمیل دیکھے بغیر نہیں ہوتی۔ جب تک ہمیں کسی چیز کا علم نہ ہو دیکھ کر بھی ہمارے اوپر یقین کی دنیا روشن نہیں ہوتی۔سب درخت کو دیکھتے ہیں تو پتیاں پھول رنگ سب کچھ آنکھوں کے سامنے آ جاتا ہے۔ درخت دیکھنے سے پہلے ہم جانتے ہیں کہ ہماری آنکھوں کے سامنے درخت ہے۔ اگر ہم درخت کے وجود کے بارے میں کچھ نہ جانتے ہوں تو درخت کے بارے میں کچھ نہیں بتاسکتے.