Topics

تیمارداری


فیصل آباد:  لوگوں کی تیمارداری میں مصروف ہوں کہ ایک نیک بندے کی آمد ہوئی ۔  انہوں نے میرے بارے میں پوچھا  کہ یہ یہاں کیا کررہی ہے ؟ عرض کیا کہ میرے پاس فارغ وقت تھا اس لئے خدمت کے لئے آئی ہوں۔ انہوں نے فرمایا کہ آپ کو ترجمے سے قرآن کریم پڑھنا تھا اور قرآن فہمی کی  کلاس میں داخلہ لینا تھا۔ عرض کرتی  ہوں کہ قرآن کریم   کا    ترجمہ رات میں پڑھ لیا کروں گی۔

تعبیر:  شاعر نے کہا ہے،

ارادے باندھتا ہوں سوچتا ہوں توڑ دیتا ہوں

کہیں ایسا نہ ہوجائے کہیں ویسا نہ ہوجائے

آ پ کا خواب موصول ہوا۔  یہ شعر کافی حد تک خواب کی تعبیر ہے۔

’’ماہنامہ قلندر شعور‘‘ (فروری ۲۰۲۴ء)

Topics


Aap ke Khwab aur unki tabeer jild 02

خواجہ شمس الدین عظیمی


"مذکورہ مسودہ روحانی ڈائجسٹ اور  ماہنامہ  قلندر شعور میں شائع شدہ خواب اور تعبیر ،مشورے اور تجزیوں پر مشتمل  ہے"


غیب کی دنیا سے متعارف ہونے کے لئے غیب کی دنیا پر یقین رکھنا ضروری ہے اور یقین کی تکمیل دیکھے بغیر نہیں ہوتی۔ جب تک ہمیں کسی چیز کا علم نہ ہو دیکھ کر بھی ہمارے اوپر یقین کی دنیا روشن نہیں ہوتی۔سب درخت کو دیکھتے ہیں تو پتیاں پھول رنگ سب کچھ آنکھوں کے سامنے آ جاتا ہے۔ درخت دیکھنے سے پہلے ہم جانتے ہیں کہ ہماری آنکھوں کے سامنے درخت ہے۔ اگر ہم درخت کے وجود کے بارے میں کچھ نہ جانتے ہوں تو درخت کے بارے میں کچھ نہیں بتاسکتے.