Topics
غزالہ ،ٹھٹھہ۔ دیکھا کہ دیوار پر بہت بڑا بلب لگا ہوا ہے ۔میں اپنی امی سے پوچھتی ہوں امی جی یہ اتنا بڑا بلب لگایا ہوا ہے؟ امی نے ابھی کوئی جواب بھی نہیں دیا تھا کہ پتہ چلا کہ یہ سورج ہے۔ اس کے بعد میں اور میری دوست دونوں ایک میری بہن کے دروازے میں بیٹھ جاتے ہیں کہ سورج جو اس وقت ایک بہت بڑی لال گنبد کی مانند لگ رہا ہے گھومنا شروع کر دیتا ہے اور زور زور سے گھومتا ہے اور پھر ہماری بہن کے گھر آکر پھٹتاہے۔ ایک آواز ہوتی ہے۔ میں کانوں میں انگلی ڈال لیتی ہوں ۔ایک دن پہلے تو اندھیرا تھا پھر اجالا ہو جاتا ہے اور میں کہتی ہوں کہ اب سورج پھٹ چکا ہے اور قیامت اب کبھی نہیں آئے گی۔
تعبیر : خواب کسی اندرونی بیماری سے متعلق ہے جس کا تعلق خون سے ہے۔
Aap ke Khwab aur unki tabeer jild 02
خواجہ شمس الدین عظیمی
"مذکورہ مسودہ روحانی ڈائجسٹ اور ماہنامہ قلندر شعور میں شائع شدہ خواب اور تعبیر ،مشورے اور تجزیوں پر مشتمل ہے"
غیب کی دنیا سے متعارف ہونے کے لئے غیب کی دنیا پر یقین رکھنا ضروری ہے اور یقین کی تکمیل دیکھے بغیر نہیں ہوتی۔ جب تک ہمیں کسی چیز کا علم نہ ہو دیکھ کر بھی ہمارے اوپر یقین کی دنیا روشن نہیں ہوتی۔سب درخت کو دیکھتے ہیں تو پتیاں پھول رنگ سب کچھ آنکھوں کے سامنے آ جاتا ہے۔ درخت دیکھنے سے پہلے ہم جانتے ہیں کہ ہماری آنکھوں کے سامنے درخت ہے۔ اگر ہم درخت کے وجود کے بارے میں کچھ نہ جانتے ہوں تو درخت کے بارے میں کچھ نہیں بتاسکتے.