Topics

مراقبہ کی حالت میں دیکھنا


احمد، جگہ نامعلوم۔ مراقبہ کی حالت میں ہوں ،جسم بہت ہلکا ہوگیا ہے، اوپر کی طرف اٹھ رہا ہے اتنا اوپر چلا جاتا ہے کہ کمرے کی چھت سے لگ جاتا ہے۔ چھت کو چھونے کی کوشش کرتا ہوں توچھت سے خلا میں نکل جاتا ہوں۔پھر تیزی سے نیچے کی طرف گرتا ہوں، سوچتا ہوں کہ گرجاؤ ں گا تو تکلیف نہ ہو لیکن نیچے آنے کے بعد بھی میرا جسم زمین کے اندر چلا جاتا ہے۔ ایک بزرگ کودیکھا کہ وہ تشریف رکھتے ہیں اور کچھ فرمارہے ہیں جو مجھے یاد نہیں رہا۔

 

تعبیر: آپ نے کسی کتاب میں روحانی کیفیات پڑھی ہیں اس کا نقش آپ کے ذہن پر رہ گیا جب ذہنی یکسوئی ہوئی تو پڑھا ہوا مضمون تصویر بن کر سامنے آگیا۔ ایسا اکثر ہوتا ہے کہ کسی نے پلاؤ یا قورمہ کا تذکرہ کیا دعوت میں پلاؤ قورمہ کھایا تھا اور وہ بہت مزیدار تھا …جب سوتا ہے تو یہی سین دیکھتا ہے میں پلاؤ کھارہا ہوں یا کوئی تقریب ہورہی ہے جس میں پلاؤ کی خوشبو بھوک بڑہارہی ہے وغیرہ۔ یہ دراصل خیال کی گہرائی ہے۔ خیال میں گہرائی بڑے عجیب عجیب منظر پیش کرتی ہے اگر کوئی آدمی ڈرگیا تو خواب میں کوئی نہ کوئی صورت وہ ایسی دیکھ لیتا ہے جس کو دیکھ کر خوفزدہ ہوجاتا ہے اور دل کی دھڑکن تیز ہوجاتی ہے، گھبراکر اٹھ جاتا ہے۔ کسی منظر کو دیکھ کر متاثر ہوتا ہے تو وقت کی پابندی کے بغیر جلد یا بدیر اس منظر کو دیکھتا ہے لیکن شعوری طور پر منظر دیکھنے کو بھول جاتا ہے، آپ کا خواب اسی قسم کا خواب ہے۔ یاد رکھئے نقل میں عقل ہونی چاہئے آئندہ اپنے بڑوں کے ساتھ مذاق کرنا اچھا نہیں ہے۔




’’ماہنامہ قلندر شعور‘‘ (اپریل 2014ء)

Topics


Aap ke Khwab aur unki tabeer jild 02

خواجہ شمس الدین عظیمی


"مذکورہ مسودہ روحانی ڈائجسٹ اور  ماہنامہ  قلندر شعور میں شائع شدہ خواب اور تعبیر ،مشورے اور تجزیوں پر مشتمل  ہے"


غیب کی دنیا سے متعارف ہونے کے لئے غیب کی دنیا پر یقین رکھنا ضروری ہے اور یقین کی تکمیل دیکھے بغیر نہیں ہوتی۔ جب تک ہمیں کسی چیز کا علم نہ ہو دیکھ کر بھی ہمارے اوپر یقین کی دنیا روشن نہیں ہوتی۔سب درخت کو دیکھتے ہیں تو پتیاں پھول رنگ سب کچھ آنکھوں کے سامنے آ جاتا ہے۔ درخت دیکھنے سے پہلے ہم جانتے ہیں کہ ہماری آنکھوں کے سامنے درخت ہے۔ اگر ہم درخت کے وجود کے بارے میں کچھ نہ جانتے ہوں تو درخت کے بارے میں کچھ نہیں بتاسکتے.