Topics
روشانے افتخار، پشاور۔ خواب میں دیکھا کہ خاتم النبیینؐ
کے روضہ پر حاضر ہوں۔ دروازہ شیشے کا ہے ۔ اندر کچھ لوگ غلاف تبدیل کررہے ہیں۔ میں
اندر جانا چاہتی تھی لیکن ان لوگوں نے اشارہ کیا کہ بعد میں آؤ۔ منظر تبدیل ہوا ۔ روضہ
ٔ مبارکؐ کے قریب دعا مانگتے ہوئے رو رہی تھی۔ میرے سر پر دوپٹہ نہیں تھا۔اجنبی
خاتون وہاں سے گزریں، ان کے پاس کچھ دوپٹے تھے جس میں سے سبز دوپٹہ میری طرف
بڑھایا۔ میں نے گھر والوں کو زیارت نصیب ہونے کی دعا کی ۔ پھر منظر تبدیل ہوا۔ میں
خانہ کعبہ کے قریب تھی۔ کھانا تقسیم ہورہا تھا۔ میں نے بھی کھایا، بہت لذیذ تھا ۔
ایک کمرےمیں سنگھار کا سامان تھا۔ اس میں سے کچھ چیزیں اپنی امی کے لئے لیں۔ ایک
اجنبی خاتون نےمجھ سے کوئی سوال کیا جس کا جواب دے کر میں باہر آئی تو بھائی نظر
آیا جو وہاں موجود لوگوں کے ساتھ کھانا کھا رہا تھا۔ امی بھی اس کے ساتھ تھیں۔ ان
کو سنگھار کی چیزیں دیں۔ نظر سامنے کی طرف گئی تو خود کو خانہ کعبہ کے قریب دیکھا
۔ خواہش پیدا ہوئی کہ اللہ تعالیٰ ہمیں یہاں آنے کی دوبارہ سعادت عطا فرمائے۔
تعبیر: الحمدللہ
خواب نہایت مبارک ہے۔ خاتم النبیین رسول اللہؐ کے دربار ِاقدس میں حاضر ہونے کی
سعادت نصیب ہوگی، انشاء اللہ۔ آپ کو مبارک ہو۔ درود شریف پڑھتی رہئے۔ وقت مقرر
کرکے کتاب ’’محمد رسول اللہؐ، جلد اول‘‘ کا مطالعہ کیجئے۔ محبوب رب العالمین رسول
کریم ؐ کا ذکر خیرو برکت کا وسیلہ ہے۔
Aap ke Khwab aur unki tabeer jild 02
خواجہ شمس الدین عظیمی
"مذکورہ مسودہ روحانی ڈائجسٹ اور ماہنامہ قلندر شعور میں شائع شدہ خواب اور تعبیر ،مشورے اور تجزیوں پر مشتمل ہے"
غیب کی دنیا سے متعارف ہونے کے لئے غیب کی دنیا پر یقین رکھنا ضروری ہے اور یقین کی تکمیل دیکھے بغیر نہیں ہوتی۔ جب تک ہمیں کسی چیز کا علم نہ ہو دیکھ کر بھی ہمارے اوپر یقین کی دنیا روشن نہیں ہوتی۔سب درخت کو دیکھتے ہیں تو پتیاں پھول رنگ سب کچھ آنکھوں کے سامنے آ جاتا ہے۔ درخت دیکھنے سے پہلے ہم جانتے ہیں کہ ہماری آنکھوں کے سامنے درخت ہے۔ اگر ہم درخت کے وجود کے بارے میں کچھ نہ جانتے ہوں تو درخت کے بارے میں کچھ نہیں بتاسکتے.