Topics

گندم کے کھیت


مریم۔ والدہ نے خواب دیکھا کہ والدہ گندم کے کھیت سے روتے ہوئے گزر رہی ہیں۔ایک شخص پوچھتا ہے، کیوں رو رہی ہو۔ والدہ کہتی ہیں، گھر کے حالات اچھے نہیں ہیں قرض بہت ہوگیا ہے۔ وہ کہتا ہے قرض کیوں نہ ہو، آؤ میں تمہیں دکھاتا ہوں۔ اس نے گندم کا ایک کھیت دکھایا جس میں بے شمار موٹے تازے کتے ہیں۔

 

تعبیر: خواب دیکھنے والی خاتون میں بخار کے آثارات ہوسکتے ہیں۔ علاج ہوا مگر پرہیز کے ساتھ پورا علاج نہیں ہوا۔ تجربہ کار معالج کے مشورہ پر عمل کریں۔ جگر کی صحت کی طرف زیادہ توجہ دینے کی ضرورت ہے۔چکنائی کھانا مناسب نہیں ہے۔ صحت کے لئے ٹہلنا ضروری ہے۔

’’ماہنامہ قلندر شعور‘‘                  (اگست                      2017ء)

Topics


Aap ke Khwab aur unki tabeer jild 02

خواجہ شمس الدین عظیمی


"مذکورہ مسودہ روحانی ڈائجسٹ اور  ماہنامہ  قلندر شعور میں شائع شدہ خواب اور تعبیر ،مشورے اور تجزیوں پر مشتمل  ہے"


غیب کی دنیا سے متعارف ہونے کے لئے غیب کی دنیا پر یقین رکھنا ضروری ہے اور یقین کی تکمیل دیکھے بغیر نہیں ہوتی۔ جب تک ہمیں کسی چیز کا علم نہ ہو دیکھ کر بھی ہمارے اوپر یقین کی دنیا روشن نہیں ہوتی۔سب درخت کو دیکھتے ہیں تو پتیاں پھول رنگ سب کچھ آنکھوں کے سامنے آ جاتا ہے۔ درخت دیکھنے سے پہلے ہم جانتے ہیں کہ ہماری آنکھوں کے سامنے درخت ہے۔ اگر ہم درخت کے وجود کے بارے میں کچھ نہ جانتے ہوں تو درخت کے بارے میں کچھ نہیں بتاسکتے.