Topics

ریل کی پٹری


عامرحمید(فیصل آباد): جنگل میں تالاب ہے۔ دوست کے ساتھ نہارہا ہوں۔ ہم پریشان ہوئے کہ واپسی کیسے ہوگی۔قریب ریل کی پٹری ہے۔ ریل گاڑی گزری تو آخری ڈباّ الگ ہوگیا۔ دل کو ڈھارس ملی کہ اس ڈبےّ کے لئے انجن آئے گا۔ انجن آیا تو میں اس کے ساتھ لٹک کر قریبی اسٹیشن پر اتر گیا۔

 

تعبیر: دوست کے ہمراہ تالاب میں نہانے کے بعد اسے چھوڑ کر انجن کے ساتھ لٹک جانا اس طرف اشارہ ہے کہ دوست سے وابستہ توقعات پوری ہونے کی امید نہیں رکھنی چاہئے۔

’’ماہنامہ قلندر شعور‘‘ (دسمبر 2020ء)

Topics


Aap ke Khwab aur unki tabeer jild 02

خواجہ شمس الدین عظیمی


"مذکورہ مسودہ روحانی ڈائجسٹ اور  ماہنامہ  قلندر شعور میں شائع شدہ خواب اور تعبیر ،مشورے اور تجزیوں پر مشتمل  ہے"


غیب کی دنیا سے متعارف ہونے کے لئے غیب کی دنیا پر یقین رکھنا ضروری ہے اور یقین کی تکمیل دیکھے بغیر نہیں ہوتی۔ جب تک ہمیں کسی چیز کا علم نہ ہو دیکھ کر بھی ہمارے اوپر یقین کی دنیا روشن نہیں ہوتی۔سب درخت کو دیکھتے ہیں تو پتیاں پھول رنگ سب کچھ آنکھوں کے سامنے آ جاتا ہے۔ درخت دیکھنے سے پہلے ہم جانتے ہیں کہ ہماری آنکھوں کے سامنے درخت ہے۔ اگر ہم درخت کے وجود کے بارے میں کچھ نہ جانتے ہوں تو درخت کے بارے میں کچھ نہیں بتاسکتے.