Topics

زعفران


ارم ناز ، لودھراں۔ بزرگ میز پر رکھے ہو ئے سفید کاغذوں پر کچھ لکھ رہے ہیں ۔ ٹوپی ، داڑھی اور کپڑے سب سفید ہیں۔ ان کے قریب جگ میں ٹھنڈا پانی رکھا ہے۔ اس کمرے سے آگے ایک اور کمرا ہے جہاں قالین تہ کرکے رکھا گیا ہے۔ ایک بچہ قالین پرسے مٹی اڑا رہا ہے ۔ میں نے اسے مٹی اڑانے سے منع کیا۔ منظر بدلا۔ دیکھا کہ میں زیور خریدنے کے لئے ایک ٹھیلے کے پاس کھڑی ہوں اور قیمت پوچھ رہی ہوں۔ ٹھیلے والے نے قیمت زیادہ بتائی۔ قیمت کم کرنے کا کہا ۔ وجہ یہ تھی کہ زیور کی چمک سونے جیسی تھی لیکن مجھے معلوم تھا کہ چمک زیادہ دیر قائم نہیں رہے گی۔ ٹھیلے پر زعفران کے سا تھ ساتھ خشک میوہ جات تھے ۔ میں نے سوچا کہ ٹھیلے والا معاشی طور پر خوش حال لگتا ہے اور کافی ترقی کر چکا ہے ۔

 تعبیر: خواب کے اجزائے ترکیبی سے ظاہر ہوتا ہے کہ یہ بیماریوں سے متعلق ہے۔ آپ کا ہاضمہ ٹھیک نہیں ہے۔ آپ کو کھانے پینے میں احتیاط کی ضرورت ہے ۔یرقان کا ٹیسٹ کروائیے۔

’’ماہنامہ قلندر شعور‘‘ (اپریل 2022ء)

Topics


Aap ke Khwab aur unki tabeer jild 02

خواجہ شمس الدین عظیمی


"مذکورہ مسودہ روحانی ڈائجسٹ اور  ماہنامہ  قلندر شعور میں شائع شدہ خواب اور تعبیر ،مشورے اور تجزیوں پر مشتمل  ہے"


غیب کی دنیا سے متعارف ہونے کے لئے غیب کی دنیا پر یقین رکھنا ضروری ہے اور یقین کی تکمیل دیکھے بغیر نہیں ہوتی۔ جب تک ہمیں کسی چیز کا علم نہ ہو دیکھ کر بھی ہمارے اوپر یقین کی دنیا روشن نہیں ہوتی۔سب درخت کو دیکھتے ہیں تو پتیاں پھول رنگ سب کچھ آنکھوں کے سامنے آ جاتا ہے۔ درخت دیکھنے سے پہلے ہم جانتے ہیں کہ ہماری آنکھوں کے سامنے درخت ہے۔ اگر ہم درخت کے وجود کے بارے میں کچھ نہ جانتے ہوں تو درخت کے بارے میں کچھ نہیں بتاسکتے.