Topics

سانپ نظر آئے


کراچی:  سانپ نظر آئے۔ ان کے ہمراہ سفید شے تھی۔ سانپوں کا رخ کسی اور جانب تھا البتہ سفید شے اپنی جگہ پرتھی، ان سے علیحدہ ہوتے ہی اس نے معصوم جانور کی شکل اختیار کرلی۔ اس کے قریب ہڈیاں رکھی ہوئی تھیں۔ معلوم ہوا کہ سانپ کا ڈھانچا رہ گیا ہے جو توجہ پاتے ہی میری جانب بڑھنے لگا ۔اس خواب سے میں خوفزدہ ہوگئی ہوں۔

تعبیر: خواب میں رنجش اور انتشار کے نقوش ہیں۔آپ بڑوں کی رائے کا احترام نہیں کرتیں ۔ وہ آپ کو بہتر مشورہ دیتے ہیں اور نقصان سے محفوظ رکھنا چاہتے ہیں۔ سانپ کا ڈھانچے میں تبدیل ہونا اشارہ ہے کہ جو قدم آپ اٹھانا چاہتی ہیں، اس سے نقصان پہنچے گا جب کہ سفید شے کاموجود رہنا  گھر والوں کی رائے یعنی فائدے کی تمثیل ہے ۔ بڑوں کا احترام کیجئے اورقرآن کریم کو ترجمے کے ساتھ سمجھ کر پڑھئے تاکہ صحیح اور غلط  میں تمیز کرسکیں۔

          ’’ماہنامہ قلندر شعور‘‘  (مئی 2024 ء)

Topics


Aap ke Khwab aur unki tabeer jild 02

خواجہ شمس الدین عظیمی


"مذکورہ مسودہ روحانی ڈائجسٹ اور  ماہنامہ  قلندر شعور میں شائع شدہ خواب اور تعبیر ،مشورے اور تجزیوں پر مشتمل  ہے"


غیب کی دنیا سے متعارف ہونے کے لئے غیب کی دنیا پر یقین رکھنا ضروری ہے اور یقین کی تکمیل دیکھے بغیر نہیں ہوتی۔ جب تک ہمیں کسی چیز کا علم نہ ہو دیکھ کر بھی ہمارے اوپر یقین کی دنیا روشن نہیں ہوتی۔سب درخت کو دیکھتے ہیں تو پتیاں پھول رنگ سب کچھ آنکھوں کے سامنے آ جاتا ہے۔ درخت دیکھنے سے پہلے ہم جانتے ہیں کہ ہماری آنکھوں کے سامنے درخت ہے۔ اگر ہم درخت کے وجود کے بارے میں کچھ نہ جانتے ہوں تو درخت کے بارے میں کچھ نہیں بتاسکتے.