Topics
۱۔ میں نے خواب میں دیکھا کہ میری خالہ جان
مجھے کسی بزرگ خاتون کے بارے میں بتاتی ہیں جنہیں میں بھی جانتی ہوں ۔ کہ وہ
تمہارے بارے میں یہ کہہ رہی تھیں کہ رابعہ کی پہنچ تو عالم ارواح تک ہے ساری رات
تو یہ اللہ اللہ کرتی رہتی ہے اور دن میں اسے اپنے امتحانوں کی فکر رہتی ہے ۔
۲۔ دیکھا کہ میرے ہاتھ میں پارس ہے وہ لوہے
کی چیز سے مس ہوتا ہے تو لوہا سونا بن جاتا ہے اور میں سوچتی ہوں کہ اس سونے سے
میں ش کی انگوٹھی بناؤں گی جس کے بارے میں میں نے آپ سے استخارہ کروایا تھا اور پھر
میں انگوٹھی بننے کا آڈر دے دیتی ہوں اور یہ سوچتی ہوں کہ میں نے انہیں بتائے بغیر
ان کے پانچ سو روپے لئے تھے چلو ان کے بدلے یہ انگوٹھی دے دوں گی ۔
تعبیر : کسی صاحب کو اپنانے کے لئے آپ نے کوئی وظیفہ پڑھا ہے
لیکن آپ کے یقین میں کمزوری ہے اور آپ سوچتی ہیں کہ وظیفہ کا اثر کہیں الٹا نہ
ہوجائے۔ خواب کے سارے خاکےا یسی اضطرابی کیفیت کو ظاہر کررہے ہیں دوسری بات بہت
زیادہ غور طلب یہ ہے کہ یہ چاہت یک طرفہ ہے اور یہ تعبیر اس عبارت سے ماخوز ہے ۔
’’میں نے بتائے بغیر ان کے پانچ سو روپے
لئے تھے ۔‘‘
Aap ke Khwab aur unki tabeer jild 02
خواجہ شمس الدین عظیمی
"مذکورہ مسودہ روحانی ڈائجسٹ اور ماہنامہ قلندر شعور میں شائع شدہ خواب اور تعبیر ،مشورے اور تجزیوں پر مشتمل ہے"
غیب کی دنیا سے متعارف ہونے کے لئے غیب کی دنیا پر یقین رکھنا ضروری ہے اور یقین کی تکمیل دیکھے بغیر نہیں ہوتی۔ جب تک ہمیں کسی چیز کا علم نہ ہو دیکھ کر بھی ہمارے اوپر یقین کی دنیا روشن نہیں ہوتی۔سب درخت کو دیکھتے ہیں تو پتیاں پھول رنگ سب کچھ آنکھوں کے سامنے آ جاتا ہے۔ درخت دیکھنے سے پہلے ہم جانتے ہیں کہ ہماری آنکھوں کے سامنے درخت ہے۔ اگر ہم درخت کے وجود کے بارے میں کچھ نہ جانتے ہوں تو درخت کے بارے میں کچھ نہیں بتاسکتے.