Topics

گھر خریدا ہے


ا۔ ی، کراچی: بھائی کی بڑی دکان ہے مگر جمعہ کو چھٹی کرتے ہیں اس لئے دکان بند ہے۔ چھوٹی بہن کے ساتھ دکان پر پہنچی ۔ بہن نے دکان کے تالے میں چابی گھمائی مگر تالا نہیں کھلا۔گاہکوں کا ہجوم ہے۔ اس دوران میں بھائی آکر دکان کھولتے ہیں۔ اندر شیلف میں ٹنڈے رکھے ہیں اور دکان میں بہت سارے چھوٹے قد کے شتر مرغ ہیں جن کا گوشت یہاں فروخت کیا جاتا ہے۔ایک بچہ مجھ سے کہتا ہے کہ دس شتر مرغ کا گوشت چاہئے۔ میں خوشی سے بھائی کے پاس جاکر بتاتی ہوں۔ وہ بچے کو گوشت دے دیتے ہیں۔ پھر دیکھا کہ ہم نے گھر خریدا ہے جس میں بڑا باغ ہے، ہری بھری گھاس کے ساتھ بڑے بڑے درخت ہیں۔ اس کے بعد دیکھا ہم سب نانی کے گھر میں ہیں اور وہاں کوئی تقریب ہورہی ہے۔

 تعبیر: خواب میں آپ نے خوشی کے مناظر دیکھے ہیں، اللہ تعالیٰ آپ کو خوش رکھے۔ ہر رشتہ اچھا ہوتا ہے لیکن والدین کے لئے ضروری ہے کہ

۱۔ لڑکے اور اس کے خاندان سے متعلق معلومات ہوں۔

۲۔ لڑکا صاحب ِکار ہو۔ کار سے مراد موٹرکار نہیں۔ مراد یہ ہے کہ ذمہ دار ہو، تعلیم ہو، کام کرتا ہو، مزاج میں نرمی ہو۔ بیوی میاں کے مزاج کے مطابق اپنے اندر تبدیلی کرے اور شوہر بیوی کے مزاج کے مطابق اپنے اندر تبدیلی لائے۔ ہمیشہ خوش رہنے کی کوشش کیجئے اور اچھا لٹریچر پڑھئے۔

’’ماہنامہ قلندر شعور‘‘ (ستمبر 2021ء)

Topics


Aap ke Khwab aur unki tabeer jild 02

خواجہ شمس الدین عظیمی


"مذکورہ مسودہ روحانی ڈائجسٹ اور  ماہنامہ  قلندر شعور میں شائع شدہ خواب اور تعبیر ،مشورے اور تجزیوں پر مشتمل  ہے"


غیب کی دنیا سے متعارف ہونے کے لئے غیب کی دنیا پر یقین رکھنا ضروری ہے اور یقین کی تکمیل دیکھے بغیر نہیں ہوتی۔ جب تک ہمیں کسی چیز کا علم نہ ہو دیکھ کر بھی ہمارے اوپر یقین کی دنیا روشن نہیں ہوتی۔سب درخت کو دیکھتے ہیں تو پتیاں پھول رنگ سب کچھ آنکھوں کے سامنے آ جاتا ہے۔ درخت دیکھنے سے پہلے ہم جانتے ہیں کہ ہماری آنکھوں کے سامنے درخت ہے۔ اگر ہم درخت کے وجود کے بارے میں کچھ نہ جانتے ہوں تو درخت کے بارے میں کچھ نہیں بتاسکتے.