Topics
احمد نوا ز،
اٹک:صبح صادق کے وقت اکا ّ دکا ّ ستارے نظرآرہےہیں۔مشرق سےبادل نمودا ر ہوئے ا ور
سمندر بن گئے۔ پھر وہاں ایک بحری جہاز نظر آیا۔ اس کے بعد سمندر آسمان پر پھیل گیا
۔ زمین پر نظر گئی تو ہر طرف برف نظر آئی جو سورج کی روشنی میں چمک رہی تھی۔ برف
پکڑنے کی کوشش کی تو مٹی ہاتھ میں آگئی۔ میں ہنستے ہوئے کہتاہوں، یہ سب سائنس کی کرشمہ
سازی ہے ۔
تعبیر: سائنس کی کرشمہ سازیاں لا شمار ہیں،کتنے کا م
یاب ہیں اور کتنے کرشموں میں الوژن ہے ،یہ الگ بات ہے۔ زیادہ منا سب ہے کہ آپ جگر
کا ٹیسٹ کروا ئیے۔ اللہ تعالیٰ ہم سب کو درود شریف پڑھنے کی توفیق عطا فرمائیں ،
آمین۔
Aap ke Khwab aur unki tabeer jild 02
خواجہ شمس الدین عظیمی
"مذکورہ مسودہ روحانی ڈائجسٹ اور ماہنامہ قلندر شعور میں شائع شدہ خواب اور تعبیر ،مشورے اور تجزیوں پر مشتمل ہے"
غیب کی دنیا سے متعارف ہونے کے لئے غیب کی دنیا پر یقین رکھنا ضروری ہے اور یقین کی تکمیل دیکھے بغیر نہیں ہوتی۔ جب تک ہمیں کسی چیز کا علم نہ ہو دیکھ کر بھی ہمارے اوپر یقین کی دنیا روشن نہیں ہوتی۔سب درخت کو دیکھتے ہیں تو پتیاں پھول رنگ سب کچھ آنکھوں کے سامنے آ جاتا ہے۔ درخت دیکھنے سے پہلے ہم جانتے ہیں کہ ہماری آنکھوں کے سامنے درخت ہے۔ اگر ہم درخت کے وجود کے بارے میں کچھ نہ جانتے ہوں تو درخت کے بارے میں کچھ نہیں بتاسکتے.