Topics
رمشابن سہیل۔سوتے
ہوئے دیکھا کہ میں جاگ رہی ہوں ، خود سے کہتی ہوں، آج میں نے حضرت آدم کی زیارت کی
ہے۔ پھر دیکھا، مزار پر بیٹھی ہوںوہاں ایک جاننے والے بھی ہیں جو کہتے ہیں،اپنا
اور امی کا فون نمبر لکھ کر دے دو۔ کاغذ پرنمبر لکھتی ہوں۔صاحب کہتے ہیں دونوں کا
نمبر ایک ہے؟ میں کہتی ہوں جی ہاں!
پھردیکھا،
ایک لڑکی آئس کریم لے کر آئی ہے۔ اسے دوسو روپے دے کر کہتی ہوںمیرے لئے بھی آئس کریم
لے آؤ۔ پھر بھاگ کر مزار کے دوسرے راستہ سے باہر آتی ہوں تو اسکول کی میڈم کھڑی ہیں
وہ مجھ سے پوچھتی ہیں آپ کوباہر آنے کی اجازت کس نے دی ہے؟میں نے جو جواب دیا وہ یاد
نہیں رہا، میڈم کہتی ہیں، ٹھیک ہے۔ سوچتی ہوں پیسے تو اس لڑکی کے پاس رہ گئے۔
تعبیر:
خواب میں دیکھے ہوئے مناظر میں آئس کریم نشان دہی کرتی ہے کہ آپ کا جگر متاثر ہے۔ یہ
خیال آنا کہ پیسے تو لڑکی کے پاس رہ گئے ظاہر کرتا ہے کہ کوئی بیماری پرورش پارہی
ہے ۔ ہوشیار معالج سے رجوع کریں اورخاص طور پرجگر اور معدہ کا ٹیسٹ کرائیں۔
Aap ke Khwab aur unki tabeer jild 02
خواجہ شمس الدین عظیمی
"مذکورہ مسودہ روحانی ڈائجسٹ اور ماہنامہ قلندر شعور میں شائع شدہ خواب اور تعبیر ،مشورے اور تجزیوں پر مشتمل ہے"
غیب کی دنیا سے متعارف ہونے کے لئے غیب کی دنیا پر یقین رکھنا ضروری ہے اور یقین کی تکمیل دیکھے بغیر نہیں ہوتی۔ جب تک ہمیں کسی چیز کا علم نہ ہو دیکھ کر بھی ہمارے اوپر یقین کی دنیا روشن نہیں ہوتی۔سب درخت کو دیکھتے ہیں تو پتیاں پھول رنگ سب کچھ آنکھوں کے سامنے آ جاتا ہے۔ درخت دیکھنے سے پہلے ہم جانتے ہیں کہ ہماری آنکھوں کے سامنے درخت ہے۔ اگر ہم درخت کے وجود کے بارے میں کچھ نہ جانتے ہوں تو درخت کے بارے میں کچھ نہیں بتاسکتے.