Topics
دیکھا کہ میں اپنی امی کے گھر میں ہوں ۔شام کا وقت ہے
میرے معدے سے پیپ اور خون سا نکل رہا ہے میں نے اپنی والدہ سے کہا امی میرے معدےسے
پیپ نکل رہی ہے امی کہتی ہیں ڈاکٹر کےپاس چلو۔ جیسے ہی تیار ہو ئےنلوں میں پھوڑا
سا ابھرا جس کا رنگ سرخ تھا میں نے اپنی والدہ سے کہا کہ دیکھو یہاں پھوڑا ہو گیا
ہے پھر وہ پھوڑا ایک دم غائب ہو گیا۔ میں نے امی سے کہا تو انہوں نے کہا آؤ تعویذلے
آئیں۔ میں جانے کےلئےتیار ہوئی تو میری چھوٹی بیٹی چار پائی سے اٹھ کر آئی اور
میرے شوہر نے مجھے پکڑ لیا ۔ میں اپنی امی سے کہتی ہوں ۔ دیکھنا یہ چارپائی بھاری
ہو رہی ہے جیسے کوئی آسیب ہے۔
تعبیر: آپ کے
اندر السر کی بیماری شدت اختیار کر گئی ہے۔ بہت زیادہ احتیاط اور پرہیز کے ساتھ
علاج کرانا ضروری ہے۔
Aap ke Khwab aur unki tabeer jild 02
خواجہ شمس الدین عظیمی
"مذکورہ مسودہ روحانی ڈائجسٹ اور ماہنامہ قلندر شعور میں شائع شدہ خواب اور تعبیر ،مشورے اور تجزیوں پر مشتمل ہے"
غیب کی دنیا سے متعارف ہونے کے لئے غیب کی دنیا پر یقین رکھنا ضروری ہے اور یقین کی تکمیل دیکھے بغیر نہیں ہوتی۔ جب تک ہمیں کسی چیز کا علم نہ ہو دیکھ کر بھی ہمارے اوپر یقین کی دنیا روشن نہیں ہوتی۔سب درخت کو دیکھتے ہیں تو پتیاں پھول رنگ سب کچھ آنکھوں کے سامنے آ جاتا ہے۔ درخت دیکھنے سے پہلے ہم جانتے ہیں کہ ہماری آنکھوں کے سامنے درخت ہے۔ اگر ہم درخت کے وجود کے بارے میں کچھ نہ جانتے ہوں تو درخت کے بارے میں کچھ نہیں بتاسکتے.