Topics
رخسانہ نوید،
کورنگی۔ 9محرم کی رات خواب میں دیکھا کہ مرحومہ ممانی جو میری ساس بھی ہیں گھر میں
آئیں ، میلاد ہورہاہے۔ وہ کہتی ہیں کہ مٹھائی کے ڈبے رکھے ہیں انہیں بانٹ دو۔ دیکھا
کہ کسی میں موتی چو ر اور کسی میں بیسن کے لڈو ہیں۔ خواب سے چند دن پہلے ممانی جان
اللہ کو پیاری ہوئی تھیں۔
تعبیر
: اللہ تعالیٰ ممانی جان کی مغفر ت فرمائے ۔ زندگی میں ممانی صاحبہ نے حضور پاکؐ کی
محبت میں، اللہ کی دی ہو ئی تو فیق کے ساتھ مذہبی اقدار قائم رکھنے میں جو وقت گزارا
ہے اس خواب میں اس کی نشان دہی ہے۔ ممانی کو ایصال ثواب کے لئے میلا د النبی ؐ کا اہتمام
کر یں ۔
Aap ke Khwab aur unki tabeer jild 02
خواجہ شمس الدین عظیمی
"مذکورہ مسودہ روحانی ڈائجسٹ اور ماہنامہ قلندر شعور میں شائع شدہ خواب اور تعبیر ،مشورے اور تجزیوں پر مشتمل ہے"
غیب کی دنیا سے متعارف ہونے کے لئے غیب کی دنیا پر یقین رکھنا ضروری ہے اور یقین کی تکمیل دیکھے بغیر نہیں ہوتی۔ جب تک ہمیں کسی چیز کا علم نہ ہو دیکھ کر بھی ہمارے اوپر یقین کی دنیا روشن نہیں ہوتی۔سب درخت کو دیکھتے ہیں تو پتیاں پھول رنگ سب کچھ آنکھوں کے سامنے آ جاتا ہے۔ درخت دیکھنے سے پہلے ہم جانتے ہیں کہ ہماری آنکھوں کے سامنے درخت ہے۔ اگر ہم درخت کے وجود کے بارے میں کچھ نہ جانتے ہوں تو درخت کے بارے میں کچھ نہیں بتاسکتے.