Topics

زیارت صحابہ کرام


محمد عاشق، کاکوٹ۔ خواب دیکھاچاندنی پھیلی ہوئی ہے ۔ امیر المومنین حضرت ابوبکر صدیق کا دیدار ہوا پھر دیگر خلفائے راشدین حضرت عمر، حضرت عثمان اور حضرت علی کا دیدار ہوا۔ پھر ایک تسلسل سے کئی صحابہ کرام کا دیدار ہوا۔پھر صحابہ کرام کے بچوں کا دیدار ہوا، میں اور میرا بیٹا بھی ان بچوں کے ساتھ موجود ہے۔ مجھ سمیت وہاں موجود تمام لوگوں کا لباس ایک جیسا ہے۔ صرف میرے بیٹے نے سفید چشمہ لگایا ہوا ہے جسے دیکھ کر میں پریشان ہوتا ہوں کہ بچہ کی نظر تو خراب نہیں ہوگئی۔

تعبیر: خواب بہت مبارک ہے ایسے خواب درود شریف پڑھنے کی برکت سے نظر آتے ہیں ۔

’’ماہنامہ قلندر شعور‘‘ (ستمبر 2018ء)

Topics


Aap ke Khwab aur unki tabeer jild 02

خواجہ شمس الدین عظیمی


"مذکورہ مسودہ روحانی ڈائجسٹ اور  ماہنامہ  قلندر شعور میں شائع شدہ خواب اور تعبیر ،مشورے اور تجزیوں پر مشتمل  ہے"


غیب کی دنیا سے متعارف ہونے کے لئے غیب کی دنیا پر یقین رکھنا ضروری ہے اور یقین کی تکمیل دیکھے بغیر نہیں ہوتی۔ جب تک ہمیں کسی چیز کا علم نہ ہو دیکھ کر بھی ہمارے اوپر یقین کی دنیا روشن نہیں ہوتی۔سب درخت کو دیکھتے ہیں تو پتیاں پھول رنگ سب کچھ آنکھوں کے سامنے آ جاتا ہے۔ درخت دیکھنے سے پہلے ہم جانتے ہیں کہ ہماری آنکھوں کے سامنے درخت ہے۔ اگر ہم درخت کے وجود کے بارے میں کچھ نہ جانتے ہوں تو درخت کے بارے میں کچھ نہیں بتاسکتے.