Topics
سانگھڑ: ساحل پر موجود ہوں اور
سمندر
کا دوسرا کنارہ نظر آرہا ہے۔کچھ دیر میں ایک طرف بھنور بننا
شروع ہوا تو بیٹی کی کوئی چیز تیرتے ہوئے
اس طرف جانے لگی۔ بھاگ کر شے کو پکڑا تو احساس ہوا کہ پانی مجھے کھینچ رہا ہے۔
گھبراہٹ میں بیٹی کا سامان ہاتھ سے نکلا
اور غائب ہوگیا۔ دوسری طرف نظر گئی تو قیمتی اشیا سے بھری تھیلیاں لہروں میں بہنے
لگیں جنہیں میں نے دوڑتے ہوئے اٹھایا۔بیٹی کو واقعے کی اطلاع دی مگر اس کے روّیے میں بے نیازی تھی ۔
تعبیر: آپ کو پرہیز بتایا گیا تھا مگر آپ نے علاج پورا ہونے
سے پہلے پرہیز ترک کردیا۔تین ماہ تک نمک کھانا چھوڑ دیجئے۔ نمک والی کوئی چیز
کھانے میں شامل نہ ہو۔ دوا کے ساتھ ساتھ
پرہیز بھی علاج ہے۔
Aap ke Khwab aur unki tabeer jild 02
خواجہ شمس الدین عظیمی
"مذکورہ مسودہ روحانی ڈائجسٹ اور ماہنامہ قلندر شعور میں شائع شدہ خواب اور تعبیر ،مشورے اور تجزیوں پر مشتمل ہے"
غیب کی دنیا سے متعارف ہونے کے لئے غیب کی دنیا پر یقین رکھنا ضروری ہے اور یقین کی تکمیل دیکھے بغیر نہیں ہوتی۔ جب تک ہمیں کسی چیز کا علم نہ ہو دیکھ کر بھی ہمارے اوپر یقین کی دنیا روشن نہیں ہوتی۔سب درخت کو دیکھتے ہیں تو پتیاں پھول رنگ سب کچھ آنکھوں کے سامنے آ جاتا ہے۔ درخت دیکھنے سے پہلے ہم جانتے ہیں کہ ہماری آنکھوں کے سامنے درخت ہے۔ اگر ہم درخت کے وجود کے بارے میں کچھ نہ جانتے ہوں تو درخت کے بارے میں کچھ نہیں بتاسکتے.