Topics

کیچڑ صحن میں دیکھنا


ناز، لاہور۔ دیکھا گھر میں تقریب ہورہی ہے لوگ نظم و ضبط سے بیٹھے ہیں میں بیٹی کو گود میں لئے پہلی صف میں بیٹھی ہوں ایک بزرگ بیٹی کو پیار کرکے فرماتے ہیں یہ بہت کمزورہے اس کا نام بدل دیتے ہیں اور وہاں موجود خواتین سے فرماتے ہیں اس کا کیا نام رکھا جائے۔ میں شوہر سے پوچھتی ہوں اس کا نام کاغذات میں رکھا جاچکا ہے کیا وہ تبدیل ہوجائے گا شوہر کہتے ہیں ہوجائے گا۔ بزرگ فرماتے ہیں بیت الخلادیکھو۔ وہاں جاکر صفائی کرتی ہوں پھر بھائی نظر آئے جو تھیلی میں پودے لے کرآتے ہیں جس سے صحن میں کیچڑ ہوجاتی ہے۔

 

تعبیر: خواب مختلف خیالات کی ترجمانی کررہا ہے— واضح یہ کیا گیا ہے کہ دنیاوی اغراض اتنی زیادہ ہیں کہ ضمیر نے ملامت کی ہے۔ دنیا میں رہ کر دنیا نبھانا بھی ایک ضرورت ہے لیکن دنیا کو مقصد نہیں بنانا چاہئے اس لئے کہ آدمی دنیا میں آتا ہے یعنی پیدا ہوتا ہے اس کے جسم پر ایک دھجی بھی نہیں ہوتی اور جب دنیا سے جاتا ہے تب بھی دنیا کی کوئی ایک شے ساتھ نہیں جاتی۔ بڑے بوڑھے فرماتے ہیں کوئلے کی دلالی میں ہاتھ کالے۔ امید ہے کہ آپ بات کی تہہ تک پہنچ گئی ہوں گی۔

’’ماہنامہ قلندر شعور‘‘                  (فروری         2016ء)

Topics


Aap ke Khwab aur unki tabeer jild 02

خواجہ شمس الدین عظیمی


"مذکورہ مسودہ روحانی ڈائجسٹ اور  ماہنامہ  قلندر شعور میں شائع شدہ خواب اور تعبیر ،مشورے اور تجزیوں پر مشتمل  ہے"


غیب کی دنیا سے متعارف ہونے کے لئے غیب کی دنیا پر یقین رکھنا ضروری ہے اور یقین کی تکمیل دیکھے بغیر نہیں ہوتی۔ جب تک ہمیں کسی چیز کا علم نہ ہو دیکھ کر بھی ہمارے اوپر یقین کی دنیا روشن نہیں ہوتی۔سب درخت کو دیکھتے ہیں تو پتیاں پھول رنگ سب کچھ آنکھوں کے سامنے آ جاتا ہے۔ درخت دیکھنے سے پہلے ہم جانتے ہیں کہ ہماری آنکھوں کے سامنے درخت ہے۔ اگر ہم درخت کے وجود کے بارے میں کچھ نہ جانتے ہوں تو درخت کے بارے میں کچھ نہیں بتاسکتے.