Topics

سبز رنگ


ط پ، کراچی۔ شب معراج عبادت کے بعد فجر پڑھ کر سوگئی تو دیکھا ایک جگہ بہت سارے لوگ خوش خوش کھڑے ہیں پیر صاحب تشریف لائے۔ سب نے جھک کر سلام کیا۔ پیر صاحب کے ہاتھ میں ہرے رنگ کی ایک بڑی بوتل تھی جومجھے عنایت فرمادی۔

 

تعبیر: پیرصاحب کا دیکھنا رہنمائی کا تمثل ہے۔ ہرا رنگ ظاہر کرتا ہے اللہ نہ کرے بلڈپریشر ہے یا اگر احتیاط نہ کی گئی تو بلڈ پریشر کا مرض لاحق ہوسکتا ہے۔ بلڈ پریشر چیک کرانا ضروری ہے۔ احتیاطی تدابیر سے یہ بیماری ختم ہوجاتی ہے۔

’’ماہنامہ قلندر شعور‘‘                  (نومبر             2015ء)

 

Topics


Aap ke Khwab aur unki tabeer jild 02

خواجہ شمس الدین عظیمی


"مذکورہ مسودہ روحانی ڈائجسٹ اور  ماہنامہ  قلندر شعور میں شائع شدہ خواب اور تعبیر ،مشورے اور تجزیوں پر مشتمل  ہے"


غیب کی دنیا سے متعارف ہونے کے لئے غیب کی دنیا پر یقین رکھنا ضروری ہے اور یقین کی تکمیل دیکھے بغیر نہیں ہوتی۔ جب تک ہمیں کسی چیز کا علم نہ ہو دیکھ کر بھی ہمارے اوپر یقین کی دنیا روشن نہیں ہوتی۔سب درخت کو دیکھتے ہیں تو پتیاں پھول رنگ سب کچھ آنکھوں کے سامنے آ جاتا ہے۔ درخت دیکھنے سے پہلے ہم جانتے ہیں کہ ہماری آنکھوں کے سامنے درخت ہے۔ اگر ہم درخت کے وجود کے بارے میں کچھ نہ جانتے ہوں تو درخت کے بارے میں کچھ نہیں بتاسکتے.