Topics

ملازمتوں کے اشتہارت


نعمان رضا، حیات آباد۔ کسی جگہ گیا تو ملازمتوں کے اشتہارات کی فہرست سامنے آئی۔ ایک ملازمت کا عنوان ''روح'' تھا۔ اس کی تفصیل میں لکھا تھا ''counselling''کا کام دفتر میں بیٹھنے کا نہیں تھا بلکہ لوگوں کے ساتھ بات چیت کرنا تھی۔خیال آیا کہ اس کام کے لیے درخواست جمع کروادوں لیکن دماغ میں حساب کتاب چلنے لگا کہ یہاں تنخواہ میری موجودہ نوکری سے کافی کم ہوگی۔ دل نے کہا، اس کام کے لئے انٹرویو دینا اور لوگوں کے درمیان روحانی علوم کی ترویج کے لئے کام کرنا چاہئے ۔

 تعبیر :آپ کا ضمیر موجود ہ زندگی سے مطمئن نہیں ہے ضمیر نے آپ کی راہ نمائی کی ہے ۔

’’ماہنامہ قلندر شعور‘‘ (اکتوبر 2018ء)

Topics


Aap ke Khwab aur unki tabeer jild 02

خواجہ شمس الدین عظیمی


"مذکورہ مسودہ روحانی ڈائجسٹ اور  ماہنامہ  قلندر شعور میں شائع شدہ خواب اور تعبیر ،مشورے اور تجزیوں پر مشتمل  ہے"


غیب کی دنیا سے متعارف ہونے کے لئے غیب کی دنیا پر یقین رکھنا ضروری ہے اور یقین کی تکمیل دیکھے بغیر نہیں ہوتی۔ جب تک ہمیں کسی چیز کا علم نہ ہو دیکھ کر بھی ہمارے اوپر یقین کی دنیا روشن نہیں ہوتی۔سب درخت کو دیکھتے ہیں تو پتیاں پھول رنگ سب کچھ آنکھوں کے سامنے آ جاتا ہے۔ درخت دیکھنے سے پہلے ہم جانتے ہیں کہ ہماری آنکھوں کے سامنے درخت ہے۔ اگر ہم درخت کے وجود کے بارے میں کچھ نہ جانتے ہوں تو درخت کے بارے میں کچھ نہیں بتاسکتے.