Topics
شازیہ
تبسم، پاک پتن۔ تقریباً دس سال سے ایک خواب دیکھ رہی ہوں کہ کہیں جارہی ہوں لیکن
پاؤں میں چپل یا جوتا نہیں ہے، سہیلی ساتھ ہوتی ہے، کبھی فیملی کے ساتھ ہوتی ہوں
۔ دو یا چار سہیلیاں جمع ہوتی ہیں تو ادھر ادھر کی باتیں کرنے کے ساتھ ساتھ لوگوں
پر تبصرہ ہوتا ہے۔ زیادہ تر اس میں برائی کا پہلو نمایاں ہوتا ہے۔
تعبیر:خواب
بتارہا ہے کہ خواب دیکھنے والی بہن کا وقت ضائع ہوتا ہے۔ مطلب یہ ہے کہ بے کار
مشاغل اور لایعنی گفتگو، جس میں غیبت بھی شامل ہے، کی جاتی ہے۔ راقم الحروف نے
خواب میں دیکھا کہ کوئی صاحب ہیں جن کی شہادت کی انگلی سے خون بہہ رہا ہے، انگلی
منہ میں ہے اور خون ہونٹوں سے حلق تک بھرا ہوا ہے۔ خواب دیکھنے والا خون بہتی ہوئی
انگلی منہ سے نکالنے کی کوشش کرتا ہے لیکن منہ کی گرفت اتنی زیادہ ہے کہ انگلی منہ
سے نہیں نکلتی۔ صورت حال ایسی بھیانک ہے کہ مسلسل خون بہہ رہا ہے، حلق تک پہنچ رہا
ہے، واپس منہ سے بہہ رہا ہے۔ یہ دہشت ناک خواب دیکھ کر آنکھ کھل گئی۔ صبح صادق کے
بعد کا وقت تھا ۔خواب دیکھنے والا اللہ کے ایک دوست سے ملنے چلاگیا۔ بزرگ مسجد میں
اشراق کی نماز ادا کررہے تھے۔ انتظار کیا، جب بزرگ تشریف لائے، سلام و آداب کے
ساتھ عرض کیا، حضرت صاحب میں نے رات خواب دیکھا ہے اور بہت زیادہ پریشان اور دل
گرفتہ ہوں۔ بزرگ نے خواب سنا، تھوڑی دیر توجہ کی اور ارشاد فرمایا— یہ سب علامتیں
غیبت کی ہیں، آپ غیبت کرتے ہیں۔ غیبت کرنے والا، جس کی غیبت کی جاتی ہے، اس کا خون
پیتا ہے۔ دعا ہے ،اللہ تعالیٰ لگائی بجھائی، غیبت اور وقت ضائع کرنے سے ہم سب کو
محفوظ رکھے، آمین۔
Aap ke Khwab aur unki tabeer jild 02
خواجہ شمس الدین عظیمی
"مذکورہ مسودہ روحانی ڈائجسٹ اور ماہنامہ قلندر شعور میں شائع شدہ خواب اور تعبیر ،مشورے اور تجزیوں پر مشتمل ہے"
غیب کی دنیا سے متعارف ہونے کے لئے غیب کی دنیا پر یقین رکھنا ضروری ہے اور یقین کی تکمیل دیکھے بغیر نہیں ہوتی۔ جب تک ہمیں کسی چیز کا علم نہ ہو دیکھ کر بھی ہمارے اوپر یقین کی دنیا روشن نہیں ہوتی۔سب درخت کو دیکھتے ہیں تو پتیاں پھول رنگ سب کچھ آنکھوں کے سامنے آ جاتا ہے۔ درخت دیکھنے سے پہلے ہم جانتے ہیں کہ ہماری آنکھوں کے سامنے درخت ہے۔ اگر ہم درخت کے وجود کے بارے میں کچھ نہ جانتے ہوں تو درخت کے بارے میں کچھ نہیں بتاسکتے.