Topics
ط ع، کراچی: ایک ایک کرکے تین لڑکے مجھ سے ٹکرائے جن میں سے دوسرا پہلے سے اور
تیسرا دوسرےسے سے بڑا تھا۔ پھر وہ تینوں مل کر مجھے قابو کرنے لگے جس کی وجہ سے میں
بزرگوں کو آواز دینے لگا اور آنکھ کھل گئی۔ اس سے ملتے جلتے خواب آتے رہتے ہیں۔
تعبیر: شعور دراصل زندگی کا
تجرباتی عمل ہے۔ آپ ایسے دوستوں سے میل جول نہ کریں جو اخلاقی اعتبار سے پاک نہ
ہوںَ۔
Aap ke Khwab aur unki tabeer jild 02
خواجہ شمس الدین عظیمی
"مذکورہ مسودہ روحانی ڈائجسٹ اور ماہنامہ قلندر شعور میں شائع شدہ خواب اور تعبیر ،مشورے اور تجزیوں پر مشتمل ہے"
غیب کی دنیا سے متعارف ہونے کے لئے غیب کی دنیا پر یقین رکھنا ضروری ہے اور یقین کی تکمیل دیکھے بغیر نہیں ہوتی۔ جب تک ہمیں کسی چیز کا علم نہ ہو دیکھ کر بھی ہمارے اوپر یقین کی دنیا روشن نہیں ہوتی۔سب درخت کو دیکھتے ہیں تو پتیاں پھول رنگ سب کچھ آنکھوں کے سامنے آ جاتا ہے۔ درخت دیکھنے سے پہلے ہم جانتے ہیں کہ ہماری آنکھوں کے سامنے درخت ہے۔ اگر ہم درخت کے وجود کے بارے میں کچھ نہ جانتے ہوں تو درخت کے بارے میں کچھ نہیں بتاسکتے.