Topics

کچن میں قورمہ


نام شائع نہ کریں،کراچی: ایک بزرگ اپنے کمرے میں موجود ہیں۔ کچن میں قورمہ بنا ہے۔ گھر کے باقی حصوں میں لوگ قورمہ کھارہے ہیں۔ میں ان میں سے کسی کو نہیں جانتی۔ جب سب لوگ کھانا کھاچکے تو دیگچی میں کافی قورمہ موجود تھا۔ سوچا کہ تھوڑا گھر لے جاؤں۔ اتنے میں کئی لوگ دیگچی کے قریب آئے تو میں پیچھے ہٹ گئی۔ اس میں اتنی برکت ہوئی کہ بہت سے لوگوں نے اس دیگچی میں سے کھایا۔ پھر دیکھا کہ ایک آدمی نے چاولوں کی پلیٹ ہاتھ میں لے کر قورمے کی دیگچی میں ڈالی اور واپس نکالی۔ اگلے منظر میں  بزرگ سے گھر جانے کی اجازت مانگتی ہوں تو وہ شفقت سے مسکرا کر جانے کی اجازت دیتے ہیں۔

 

تعبیر: انشاءاﷲ، رزق میں برکت ہوگی۔

خواب میں ایثار کی نشاندہی ہے ۔ مطلب یہ ہے کہ اپنے مقابلے میں مہمان نوازی کو اہمیت دی جائے ۔ اللہ آپ کو خوش رکھے۔

’’ماہنامہ قلندر شعور‘‘ (ستمبر    2023ء)

Topics


Aap ke Khwab aur unki tabeer jild 02

خواجہ شمس الدین عظیمی


"مذکورہ مسودہ روحانی ڈائجسٹ اور  ماہنامہ  قلندر شعور میں شائع شدہ خواب اور تعبیر ،مشورے اور تجزیوں پر مشتمل  ہے"


غیب کی دنیا سے متعارف ہونے کے لئے غیب کی دنیا پر یقین رکھنا ضروری ہے اور یقین کی تکمیل دیکھے بغیر نہیں ہوتی۔ جب تک ہمیں کسی چیز کا علم نہ ہو دیکھ کر بھی ہمارے اوپر یقین کی دنیا روشن نہیں ہوتی۔سب درخت کو دیکھتے ہیں تو پتیاں پھول رنگ سب کچھ آنکھوں کے سامنے آ جاتا ہے۔ درخت دیکھنے سے پہلے ہم جانتے ہیں کہ ہماری آنکھوں کے سامنے درخت ہے۔ اگر ہم درخت کے وجود کے بارے میں کچھ نہ جانتے ہوں تو درخت کے بارے میں کچھ نہیں بتاسکتے.