Topics
آمنہ کراچی۔ میں خواب میں دیکھتی ہوں کہ ایک بزرگ ہیں ۔میں ان سے
اپنے لڑکے کے بارے میں سوال کر رہی ہوں مگر کیا سوال کیا مجھے یاد نہیں۔ وہ میرے
سوال کا جواب دے ہی رہے تھے کہ ایک شیر آیا اور میرے لڑکے پر جھپٹنے کی کوشش کر
رہا ہے اور میں اس کو بچانے کی کوشش کر رہی ہوں۔ جب شیر میرے بس میں نہیں آتا تو
اس کے اوپر کپڑا پھینکتی ہوں اور چیختی بھی جا رہی ہوں۔ چیخ اتنی تیز تھی کہ کمرے
میں سوئی ہوئی بڑی بہن اٹھ گئی اور مجھے جگا دیا۔ اس خواب کو دیکھے ہوئے کئی مہینے
گزر ہو چکے ہیں مگر میں بہت پریشان ہوں۔
تعبیر: آپ
کے نقوش جتنے بھیانک ہیں ۔تعبیر اتنی زیادہ خوفناک نہیں ہے ۔آپ کے بیٹے کا دماغ نزلہ
سے متاثر ہے جس کی وجہ سے اس کی نظر کمزور ہے یا کمزور ہو سکتی ہے نظر کے لئے چشمہ
لگوا دینا مفید ہے ساتھ ہی علاج بھی کرائیں۔
Aap ke Khwab aur unki tabeer jild 02
خواجہ شمس الدین عظیمی
"مذکورہ مسودہ روحانی ڈائجسٹ اور ماہنامہ قلندر شعور میں شائع شدہ خواب اور تعبیر ،مشورے اور تجزیوں پر مشتمل ہے"
غیب کی دنیا سے متعارف ہونے کے لئے غیب کی دنیا پر یقین رکھنا ضروری ہے اور یقین کی تکمیل دیکھے بغیر نہیں ہوتی۔ جب تک ہمیں کسی چیز کا علم نہ ہو دیکھ کر بھی ہمارے اوپر یقین کی دنیا روشن نہیں ہوتی۔سب درخت کو دیکھتے ہیں تو پتیاں پھول رنگ سب کچھ آنکھوں کے سامنے آ جاتا ہے۔ درخت دیکھنے سے پہلے ہم جانتے ہیں کہ ہماری آنکھوں کے سامنے درخت ہے۔ اگر ہم درخت کے وجود کے بارے میں کچھ نہ جانتے ہوں تو درخت کے بارے میں کچھ نہیں بتاسکتے.