Topics
انور خاتون ۔ میں نے خواب میں دیکھا کہ
میں اور میری بہن مکہ مکرمہ پہنچ گئے ہیں۔ کس طرح پہنچے مجھے یاد نہیں ہے ایک گلی
کے موڑ پر ایک جاننے والی نظر آتی ہیں۔ ان سے بات کر کے آگے بڑھتے ہیں یوں لگتا ہے
کہ خانہ ٔ کعبہ کی طرف جا رہے ہیں۔ میں کچھ رکاوٹیں عبور کر کے کمرے میں جاتی ہوں ۔وہاں
بہت ساری عورتیں بیٹھی ہیں۔ یوں لگتا ہے کہ کوئی وعظ ہونے والا ہے ۔زمین پر فرش
کیا ہوا ہے۔ تمام عورتوں کے سر ڈھکے ہوئے ہیں۔ میرا بھی سر ڈھکا ہوا ہے ۔عورتیں
بہت ہی خوبصورت ہیں۔ مجھے دیکھتے ہی ان میں سے چند کہتی ہیں کہ اب یہ آ گئی ہیں۔ وعظ
کہیں کی لیکن میں باہر نکل جاتی ہوں ۔بس مجھے تو خانۂ کعبہ تک پہنچنے کی لگن ہے۔ میں
روتی ہوئی آگے بڑھتی ہوں سامنے ہی خانۂ کعبہ ہے۔ مجھے اچھی طرح یاد ہے کہ میں خانۂ
کعبہ کی سیڑھیاں چڑھ کے اندر داخل ہو جاتی ہو ں۔دروازے کے اوپر ’’حرمِ کعبہ‘‘ یا
اس سے ملتا جلتا کوئی لفظ لکھا ہے ۔اندر داخل ہونے کے بعد ہی آپ کھل جاتی ہے۔
تعبیر : حج بیت اللہ کی سعادت نصیب ہوگی ۔مبارکباد قبول کیجئے۔
Aap ke Khwab aur unki tabeer jild 02
خواجہ شمس الدین عظیمی
"مذکورہ مسودہ روحانی ڈائجسٹ اور ماہنامہ قلندر شعور میں شائع شدہ خواب اور تعبیر ،مشورے اور تجزیوں پر مشتمل ہے"
غیب کی دنیا سے متعارف ہونے کے لئے غیب کی دنیا پر یقین رکھنا ضروری ہے اور یقین کی تکمیل دیکھے بغیر نہیں ہوتی۔ جب تک ہمیں کسی چیز کا علم نہ ہو دیکھ کر بھی ہمارے اوپر یقین کی دنیا روشن نہیں ہوتی۔سب درخت کو دیکھتے ہیں تو پتیاں پھول رنگ سب کچھ آنکھوں کے سامنے آ جاتا ہے۔ درخت دیکھنے سے پہلے ہم جانتے ہیں کہ ہماری آنکھوں کے سامنے درخت ہے۔ اگر ہم درخت کے وجود کے بارے میں کچھ نہ جانتے ہوں تو درخت کے بارے میں کچھ نہیں بتاسکتے.