Topics
صغراں بیگم، چشمہ۔امی بازار جارہی ہیں ہاتھ میں پانی پینے کی بوتل ہے۔ امی کے ساتھ ان کی دو بیٹیاں
بھی ہیں چلتے چلتے ایک دیوار کے ساتھ نیچے سے اوپر تک سیڑھیوں کی طرح کرسیاں رکھی
ہوئی ہیں۔
تعبیر: آپ کو کئی مرتبہ خیال آیا کہ لوگوں کو کھانا کھلانا چاہئے لیکن وہ خیال ہی کیا جو وفا ہوجائے۔ یہ ضروری نہیں ہے کہ آپ پوری دیگ پکاکر تقسیم کریں یا غریبوں کو کھلائیں۔ جتنی اللہ نے آپ کو استطاعت دی ہے اس کے مطابق لوگوں کی خدمت کریں اور کچھ نہیں تو گھر میں پکا ہوا کھانا اڑوس پڑوس میں بھجوادیں۔ اللہ تعالیٰ جیبوں کو نہیں دیکھتا، نیت اصل چیز ہے۔ جب حالات دیگ تقسیم کرنے کی اجازت دیں تو اللہ کا شکر ادا کریں اور لنگر تقسیم کردیں۔
’’ماہنامہ قلندر شعور‘‘ (ستمبر 2014ء)
Aap ke Khwab aur unki tabeer jild 02
خواجہ شمس الدین عظیمی
"مذکورہ مسودہ روحانی ڈائجسٹ اور ماہنامہ قلندر شعور میں شائع شدہ خواب اور تعبیر ،مشورے اور تجزیوں پر مشتمل ہے"
غیب کی دنیا سے متعارف ہونے کے لئے غیب کی دنیا پر یقین رکھنا ضروری ہے اور یقین کی تکمیل دیکھے بغیر نہیں ہوتی۔ جب تک ہمیں کسی چیز کا علم نہ ہو دیکھ کر بھی ہمارے اوپر یقین کی دنیا روشن نہیں ہوتی۔سب درخت کو دیکھتے ہیں تو پتیاں پھول رنگ سب کچھ آنکھوں کے سامنے آ جاتا ہے۔ درخت دیکھنے سے پہلے ہم جانتے ہیں کہ ہماری آنکھوں کے سامنے درخت ہے۔ اگر ہم درخت کے وجود کے بارے میں کچھ نہ جانتے ہوں تو درخت کے بارے میں کچھ نہیں بتاسکتے.