Topics
ثمینہ احمد ،لاہور ۔ اسکول میں سہیلیوں سے باتیں کررہی ہوں ۔ کوئی بتاتا ہے
کہ حضور پاکؐ تشریف لائے ہیں۔ خوشی کے عالم میں اسکول سے باہر آئی جہاں بہت بڑا بازار
ہے اور بہت سارے لوگ ہیں۔ کئی لوگوں سے معلوم کیا تو ہر ایک نے بتایا کہ حضور پاکؐ
یہاں سے تشریف لے گئے ہیں ۔ یہ سن کر مجھے رونا آگیا اور رو رو کر دعا کی یا اللہ اپنے
محبوبؐ کی جھلک دکھادیجئے۔
تعبیر: اللہ
تعالیٰ کام یابی عطاکرے۔ماشاء اللہ آپ کا پڑھا گیا درود شریف بارگاہ رسولؐ میں قبول
ہوتا ہے۔ رات کو سونے سے پہلے درود شریف پڑھ کر اورگنبد خضرا کا تصور کرتے کرتے سوجائیں۔
Aap ke Khwab aur unki tabeer jild 02
خواجہ شمس الدین عظیمی
"مذکورہ مسودہ روحانی ڈائجسٹ اور ماہنامہ قلندر شعور میں شائع شدہ خواب اور تعبیر ،مشورے اور تجزیوں پر مشتمل ہے"
غیب کی دنیا سے متعارف ہونے کے لئے غیب کی دنیا پر یقین رکھنا ضروری ہے اور یقین کی تکمیل دیکھے بغیر نہیں ہوتی۔ جب تک ہمیں کسی چیز کا علم نہ ہو دیکھ کر بھی ہمارے اوپر یقین کی دنیا روشن نہیں ہوتی۔سب درخت کو دیکھتے ہیں تو پتیاں پھول رنگ سب کچھ آنکھوں کے سامنے آ جاتا ہے۔ درخت دیکھنے سے پہلے ہم جانتے ہیں کہ ہماری آنکھوں کے سامنے درخت ہے۔ اگر ہم درخت کے وجود کے بارے میں کچھ نہ جانتے ہوں تو درخت کے بارے میں کچھ نہیں بتاسکتے.