Topics

قبریں خواب میں دیکھنا


 کراچی ۔۱۔ تقریبا ً دو مہینے قبل دوپہر کے وقت خواب دیکھا کہ میں اور میرے شوہر گھومنے کے لئے نکلے ہیں کوئی سنسان سی جگہ ہے اچانک دور سے ایک بہت خوبصورت قبرستان نظر آتا ہے۔ بہت ہی خوبصورت سنگ مرمر کی قبریں بنی ہوئی ہیں۔ دل میں خیال آتا ہے کہ یہ قبر یں تو جنت البقیع کی قبروں جیسی ہیں ۔یقیناً بہت ہی نیک لوگ دفن ہیں ۔سوچتی ہو ں کہ نعیم بہت پیچھے رہ گئے ہیں ان کے پاس سامان بھی بہت ہے ۔وضو کرکے ہم دونوں ساتھ ہی واپس آئیں گے اس ارادے کے ساتھ واپس جاتی ہوں اور جب ہم دونوں وضو کر کے واپس قبرستان کی طرف فاتحہ پڑھنے کے لئے جا رہے ہوتے ہیں تو میری آنکھ کھل جاتی ہیں۔

۲۔ تقریبا ً ڈیڑھ مہینے بیشتر یہ خواب صبح کے وقت دیکھا کہ کسی دکان میں جوتے خریدنے جاتی ہوں ۔وہاں جوتے بہت سستے بک رہے ہیں دکان میں اوپر جانے کے لئے سیڑھی رکھی ہوئی ہے۔ اوپر جا کر دیکھتی ہوں کہ بہت سی عورتیں نماز پڑھ رہی ہیں سوچتی ہوں کہ میں بھی ابھی نماز پڑھ لوں ورنہ ظہر کی نماز پھر قضا ہو جائے گی۔ نماز پڑھ کر دکان سے باہر نکلی تو دیکھا کہ لوگوں کا ہجوم جمع ہے کسی سے پوچھا تو معلوم ہوا کہ میری امی بری طرح زخمی ہیں۔ میں پریشان ہو کر امی کی طرف بھاگتی ہوں قریب جا کر دیکھا کہ امی نہیں بلکہ پاپا ہیں۔ میں ان سے لپٹ جاتی ہوں اور بہت روتی ہوں ۔ وہ زخموں سے چور بری طرح خون میں نہائے ہوئے ہیں۔ میں ٹیکسی میں بٹھا کر ان کو ڈاکٹر کے پاس لے کر جاتی ہوں اور دعائیں مانگ رہی جلدی سے ٹھیک ہو جائیں کیوں کہ کلینک کے دروازے پر پہنچ کر میری آنکھ کھل جاتی ہے۔ اس خواب کی وجہ سے میں بہت پریشان رہی کئی دفہ پاپا کا صدقہ بھی دیا۔

۳۔ تقریبا ً بیس دن پہلے صبح کے وقت یہ خواب دیکھا کہ میں امی کی گود میں لیٹی ہوں اور میرے اوپر کسی جن کا اثر ہوگیا ہے۔ امی اور بہن بھائی وغیرہ میرے او پر قرآن کی آیات پڑھ کر دم کر رہے ہیں ۔میں بری طرح چیخ رہی ہوں کچھ دیر کے بعد ٹھیک ہو جاتی ہوں سب لوگ قرآن شریف رکھ دیتے ہیں اور سب لوگ دعائیں وغیرہ پڑھنا شروع کر دیتے ہیں۔

۴۔ ابھی کچھ دن پہلے آدھی رات کو یہ خواب دیکھا کہ میرا کوئی زنانہ آپریشن ہو رہا ہے ۔مجھے بے ہوش کرکے آپریشن شروع کیا ہے مگر میں پوری طرح بے ہوش نہیں ہوئی ہوں تکلیف تو نہیں ہو رہی ہے مگر جو کچھ ڈاکٹر کر رہے ہیں اس کا احساس ہو رہا ہے۔ سوچتی ہوں کہ ان سے کہو کہ مجھے پہلے پوری طرح بے ہوش تو کردیں مگر صرف ہاتھ اٹھا کر رہ جاتی ہوں۔

 تعبیر : خواب میں قبریں دیکھنا اندرونی بیماری کا پیش خیمہ ہے ۔قبروں کا خوبصورت نظر آنا ،علاج کی طرف سے لاپروہی ہے ۔دکان پر جوتے خرید کے لے جانا اور امی کا زخمی ہونا، معاشی ابتری ہے ۔امی کی بجائے پاپڑ سے لپٹ کر رونا ظاہر کرتا ہے کہ آپ کے والد کو کاروباری اعتبار سے بے درپے نقصان ہوا ہے۔ خون میں نہائے ہوئے دیکھنا اور ٹیکسی میں بٹھا کر ڈاکٹر کے پاس لے جانا مقروض ہونے کی علامت ہے ۔امی کی گود میں لیٹنا اور سر بھاری ہونا یہ ظاہر کرتا ہے کہ آپ حاملہ ہیں۔ واللہ عالم

زنانہ آپریشن دیکھنے سے یہ مراد ہے کہ آپ کے دل میں اولادِ نرینہ ان کی خواہش مچلنے رہی ہے ۔دعا ہے اللہ تعالیٰ آپ کی آرزو پوری کریں۔

’’روحانی ڈائجسٹ ‘‘ (مئی 81 ء)

Topics


Aap ke Khwab aur unki tabeer jild 02

خواجہ شمس الدین عظیمی


"مذکورہ مسودہ روحانی ڈائجسٹ اور  ماہنامہ  قلندر شعور میں شائع شدہ خواب اور تعبیر ،مشورے اور تجزیوں پر مشتمل  ہے"


غیب کی دنیا سے متعارف ہونے کے لئے غیب کی دنیا پر یقین رکھنا ضروری ہے اور یقین کی تکمیل دیکھے بغیر نہیں ہوتی۔ جب تک ہمیں کسی چیز کا علم نہ ہو دیکھ کر بھی ہمارے اوپر یقین کی دنیا روشن نہیں ہوتی۔سب درخت کو دیکھتے ہیں تو پتیاں پھول رنگ سب کچھ آنکھوں کے سامنے آ جاتا ہے۔ درخت دیکھنے سے پہلے ہم جانتے ہیں کہ ہماری آنکھوں کے سامنے درخت ہے۔ اگر ہم درخت کے وجود کے بارے میں کچھ نہ جانتے ہوں تو درخت کے بارے میں کچھ نہیں بتاسکتے.