Topics
ع،ا، کراچی۔ مرشد کی خدمت میں مصروف ہوں۔ خیال آیا کہ والدہ کے بارے میں بتاؤ
ں جو کل رات سے کہیں گئی ہوئی ہیں۔ دروازے پر کنڈی کی آوازآئی، اماں آگئیں۔ پھر دیکھا
کہ کچن میں بے جان چھپکلیاں ہیں۔ ایک کو ہاتھ لگایا تو سفید کرسٹل جیسی چھپکلی بھاگ
کردیوار پر چڑھ گئی۔ باقی چھپکلیاں اس کے پیچھے ہیں۔
تعبیر : گھر کے کونوں کھدروں میں صفائی کی ضرورت ہے ۔ برتنوں
کی دھلا ئی اچھی طرح نہیں ہوتی چکناہٹ رہ جا تی ہے جس سے جراثیم پیدا ہوتے ہیں۔ جب
کھانا کھایا جاتا ہے تو جراثیم شامل ہو کر نظام صحت کو کم زیادہ اور کبھی بہت زیادہ
متاثر کرتے ہیں ۔ موجودہ دور میں زیادہ بیماریوں کی وجہ جراثیم اور ملا وٹ ہے ۔
ایک عظیمی بھائی
نے بتایا کہ ان کے بھائی نے بند گوبھی لگائی ۔بند گو بھی میں جراثیم (سونڈی)پیدا ہوگئی
۔ بازار میں گئے سونڈی کی دوا خرید لائے ۔دوا جب گوبھی میں چھڑک دی ،سونڈی گوبھی کے
اندر ہی مر گئی ۔ نتیجہ یہ نکلا کہ گوبھی پھول کر بڑی ہوگئی۔ فصل کٹنے پر کاشت کار
کوکئی گنا فائدہ ہوا ۔
اب دوسرا رخ پڑھیں ۔ گوبھی فروخت ہو نے کے بعد کاشت کار کے ضمیر نے ملا مت کی
۔ ذہن میں بار بار یہ بات آئی کہ میں نے لوگوں کو جو کچھ کھلایا ہے وہ مضر صحت ہے ۔کاشت
کار نے اپنے بھائی سے تذکرہ کیا ۔ بھائی نے کہا ، توبہ استغفار کرو تم نے جو کمایا
ہے اس کو خیرات کر دو۔ یہ تو پتہ نہیں چلا کہ خیرات کی یا نہیں لیکن اگلی مرتبہ پھر
اس نے بند گوبھی کاشت کی۔
بطور
خاص صفائی کا خیال رکھیں ۔ بیماری حملہ آور ہوسکتی ہے۔
Aap ke Khwab aur unki tabeer jild 02
خواجہ شمس الدین عظیمی
"مذکورہ مسودہ روحانی ڈائجسٹ اور ماہنامہ قلندر شعور میں شائع شدہ خواب اور تعبیر ،مشورے اور تجزیوں پر مشتمل ہے"
غیب کی دنیا سے متعارف ہونے کے لئے غیب کی دنیا پر یقین رکھنا ضروری ہے اور یقین کی تکمیل دیکھے بغیر نہیں ہوتی۔ جب تک ہمیں کسی چیز کا علم نہ ہو دیکھ کر بھی ہمارے اوپر یقین کی دنیا روشن نہیں ہوتی۔سب درخت کو دیکھتے ہیں تو پتیاں پھول رنگ سب کچھ آنکھوں کے سامنے آ جاتا ہے۔ درخت دیکھنے سے پہلے ہم جانتے ہیں کہ ہماری آنکھوں کے سامنے درخت ہے۔ اگر ہم درخت کے وجود کے بارے میں کچھ نہ جانتے ہوں تو درخت کے بارے میں کچھ نہیں بتاسکتے.