Topics

گاڑی میں سفر


رفیعہ بانو، لیہّ: پیر زخمی ہوا تو شوہر نے مرہم پٹی کی ۔ اس کے باوجود ایک ہڈی نکل آئی۔ میں گھبرا گئی۔ سفر کے دوران گاڑی رکی تو ساتھ والی نشست پر کوئی اور بیٹھ گیا جس سے کوفت ہوئی۔ منظر بدلا اور اپنے خاندان کو کسی رشتہ دار کے گھر یکجا دیکھا۔میں ان کے گھر داخل ہونے والی تھی کہ سفید جانور میری طرف آیا مگر کاٹا نہیں۔

تعبیر: اللہ تعالیٰ ہر شے پر قدرت رکھتے ہیں،  مخلوق سے سترّ ماؤں سے زیادہ محبت کرتے ہیں اور  بے حساب رزق عطا کرتے ہیں۔ جو  وسائل حاصل ہیں، ان پر اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کیجئے۔ آنکھ، ناک، کان، دماغ، دل، جگر، ہاتھ، پیر اور دوسری تمام ضروریات کا پورا ہونا بھی  نعمت و رحمت ہے۔ سونے سے پہلے غسل کرکے سفید لباس زیب تن کیجئے اور گیارہ بار درود شریف  پڑھ کر جونعمتیں حاصل ہیں، ان کا شکر اداکیجئے اور 41  بار آیۃ الکرسی پڑھ کر آنکھیں بند کرکے یہ تصور کیجئے کہ میں اللہ تعالیٰ کے حضور حاضر  ہوں اور اللہ تعالیٰ سے حالات اچھے کرنے کی دعا کررہی ہوں۔ آخر میں گیارہ دفعہ درود شریف پڑھ کر   بات کئے بغیر سوجایئے۔ ایک نیند لینے کے بعد بات کی جاسکتی ہے۔عمل کی مدت 40 روز ہے۔ پانچ وقت نماز کی پابندی کیجئے۔ وضو بے وضو یاحی یا قیوم پڑھئے اور   حسبِ استطاعت صدقہ خیرات کیجئے ۔

                    ’’ماہنامہ قلندر شعور‘‘ (ستمبر 2024ء)

Topics


Aap ke Khwab aur unki tabeer jild 02

خواجہ شمس الدین عظیمی


"مذکورہ مسودہ روحانی ڈائجسٹ اور  ماہنامہ  قلندر شعور میں شائع شدہ خواب اور تعبیر ،مشورے اور تجزیوں پر مشتمل  ہے"


غیب کی دنیا سے متعارف ہونے کے لئے غیب کی دنیا پر یقین رکھنا ضروری ہے اور یقین کی تکمیل دیکھے بغیر نہیں ہوتی۔ جب تک ہمیں کسی چیز کا علم نہ ہو دیکھ کر بھی ہمارے اوپر یقین کی دنیا روشن نہیں ہوتی۔سب درخت کو دیکھتے ہیں تو پتیاں پھول رنگ سب کچھ آنکھوں کے سامنے آ جاتا ہے۔ درخت دیکھنے سے پہلے ہم جانتے ہیں کہ ہماری آنکھوں کے سامنے درخت ہے۔ اگر ہم درخت کے وجود کے بارے میں کچھ نہ جانتے ہوں تو درخت کے بارے میں کچھ نہیں بتاسکتے.