Topics

کسی کی تحریر دیکھنے کی کوشش


شہر یار، حیدر آباد : گہرے رنگ کے کپڑے پہنے روشن چہرہ ایک صاحب نظر آئے۔ میرے ساتھ کئی لوگ تھے۔ ہم قطار میں ان کے سامنے سے گزرے ۔ ان کے ہاتھ میں کاغذ تھا جس پر تحریرلکھی ہوئی تھی۔ دیکھنے کی کوشش کی تو قطار آگے بڑھ گئی اور میں پیچھے رہ گیا۔

 تعبیر: خیالی پلاؤ بنانے میں وقت بہت ضائع ہوتا ہے۔ ٹوہ میں رہنا اور غیبت کرنا اچھی عادت نہیں۔ غیبت ہوجائے تو جا کر وضو کیجئے۔ وضو نہیں کرسکتے تو کلی کرلیجئے مگر غیبت مت کیجئے۔ وقت اللہ کی نعمت ہے، اس کی قدر کرنی چاہئے۔ گزرا ہوا وقت واپس نہیں آتا، پشیمانی رہ جاتی ہے۔ خیالی پلاؤ بنانے کے بجائے اچھی کتابوں کا مطالعہ ذہنی اور جسمانی صحت کے لئے مفید ہے۔

’’ماہنامہ قلندر شعور‘‘ (مارچ 2022ء)

Topics


Aap ke Khwab aur unki tabeer jild 02

خواجہ شمس الدین عظیمی


"مذکورہ مسودہ روحانی ڈائجسٹ اور  ماہنامہ  قلندر شعور میں شائع شدہ خواب اور تعبیر ،مشورے اور تجزیوں پر مشتمل  ہے"


غیب کی دنیا سے متعارف ہونے کے لئے غیب کی دنیا پر یقین رکھنا ضروری ہے اور یقین کی تکمیل دیکھے بغیر نہیں ہوتی۔ جب تک ہمیں کسی چیز کا علم نہ ہو دیکھ کر بھی ہمارے اوپر یقین کی دنیا روشن نہیں ہوتی۔سب درخت کو دیکھتے ہیں تو پتیاں پھول رنگ سب کچھ آنکھوں کے سامنے آ جاتا ہے۔ درخت دیکھنے سے پہلے ہم جانتے ہیں کہ ہماری آنکھوں کے سامنے درخت ہے۔ اگر ہم درخت کے وجود کے بارے میں کچھ نہ جانتے ہوں تو درخت کے بارے میں کچھ نہیں بتاسکتے.