Topics

حوض


عصمت ناہید، کراچی۔ تین بیٹوں کی ماں ہوں شادی کو پورے نو سال ہو چکے ہیں تین بیٹوں کی ماں ہوں ، شادی کو نو سال ہو چکے ہیں اور دل خا نہ حقیقی خوشیوں سے خالی ہے۔ خدا اور رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے واسطے میری مدد کریں اور مجھے حقیقی خوشیوں سے ہمکنار کر دیں ۔ خداوند قدوس آپ کو اجرِ عظیم دے گا۔تعلیم میٹرک ہے۔ آنکھوں کا رنگ سیاہ ہے۔ مختلف مدت کے وقفوں سے ایک ہی قسم کا خواب دیکھتی رہی ہوں۔ درخواست ہے آپ تعبیربتا دیں۔ میں ہمیشہ دیکھتی ہوں کہ میں امتحان دینے جا رہی ہوں اور بھاگتی چلی جا رہی ہوں ۔ کبھی دیکھتی ہوں کہ کمرہ امتحان تک نہ پہنچ سکی۔ کبھی دیکھتی ہوں کے کمرہ ٔامتحان تک تو پہنچ گئی لیکن میرے پاس قلم نہیں ہے۔ کبھی سوالات بہت مشکل ہیں۔ تقریبا ً دو ماہ پیشتر دیکھا کہ میں کمرۂ امتحان تک تو پہنچ گئی ہوں اور پرچہ بھی حل کرلیا ہے جوکہ حساب کا پرچہ ہے۔ پرچہ حل کرکے ممتحن کے حوالے کرتی ہوں جو کہ ایک میدان میں کرسی پر بیٹھا ہے۔وہ آدمی مجھے ساتھ لے کر چلتا ہے۔ایک کمرے کے دروازے کا تالا کھولتا ہے ۔کمرہ ہلکا روشن ہے۔ تالا میز پر رکھ کر مجھے ساتھ لے کر باہر نکلتا ہے جہاں ایک بہت بڑاحوض ہے۔ پانی بہت صاف ہے لوگ تیر رہے ہیں اور خوش ہیں۔ میں حوض کے کنارے اس آدمی کے ساتھ کھڑی دیکھ رہی ہوں پھر آنکھ کھل جاتی ہے۔

 تعبیر : یہ خواب شادی سے پہلے کا ہے تعبیر یہ ہے کہ آپ کو اللہ کا کوئی بندہ ایسا مل جائے گا جس کی کیمیا اثر نظر سے آپ اللہ تک رسائی حاصل کر لیں گی ۔ بڑا حوض روحانی علوم کا تمثل ہے ۔

’’روحانی ڈائجسٹ ‘‘ (جنوری 81 ء)

Topics


Aap ke Khwab aur unki tabeer jild 02

خواجہ شمس الدین عظیمی


"مذکورہ مسودہ روحانی ڈائجسٹ اور  ماہنامہ  قلندر شعور میں شائع شدہ خواب اور تعبیر ،مشورے اور تجزیوں پر مشتمل  ہے"


غیب کی دنیا سے متعارف ہونے کے لئے غیب کی دنیا پر یقین رکھنا ضروری ہے اور یقین کی تکمیل دیکھے بغیر نہیں ہوتی۔ جب تک ہمیں کسی چیز کا علم نہ ہو دیکھ کر بھی ہمارے اوپر یقین کی دنیا روشن نہیں ہوتی۔سب درخت کو دیکھتے ہیں تو پتیاں پھول رنگ سب کچھ آنکھوں کے سامنے آ جاتا ہے۔ درخت دیکھنے سے پہلے ہم جانتے ہیں کہ ہماری آنکھوں کے سامنے درخت ہے۔ اگر ہم درخت کے وجود کے بارے میں کچھ نہ جانتے ہوں تو درخت کے بارے میں کچھ نہیں بتاسکتے.