Topics

زیارت سے محروم رہ گیا


محمد ساجد، اٹک: دوست اور اس کے بھائی کے ساتھ کہیں موجود ہوں۔ دوست نے مجھے کھانا لانے بھیجا۔ واپس آیا تو اس نے اطلاع دی کہ خاتم النبیین حضرت محمد ؐتشریف لائے تھے۔ رسول اللہ ؐ کی زیارت کے لئے دوسرے گاؤں سے بھی لوگ آئے تھے ۔ مجھے بہت افسوس ہوا کہ میں اتنی بڑی سعادت سے محروم رہ گیا۔

 تعبیر: اللہ تعالیٰ آپ کو کامیاب کر ے ۔ نماز کی پابندی کیجئے اور چلتے پھرتے وضو بے وضو یا حی یا قیوم پڑھئے ۔ رات کو سونے سے پہلے غسل کیجئے اور ایسی جگہ جہاں خاموشی اور تاریکی ہو، بیٹھ کر درود شریف پڑھئے ۔ 313 مرتبہ پڑھ کر اپنے دل کے مقام پر تین پھونکیں ماریئے اور خاتم النبیین حضرت محمد رسول اللہؐ کو ایصالِ ثواب کرکے بات کئے بغیر سوجایئے ۔

’’ماہنامہ قلندر شعور‘‘ (نومبر 2021ء)

Topics


Aap ke Khwab aur unki tabeer jild 02

خواجہ شمس الدین عظیمی


"مذکورہ مسودہ روحانی ڈائجسٹ اور  ماہنامہ  قلندر شعور میں شائع شدہ خواب اور تعبیر ،مشورے اور تجزیوں پر مشتمل  ہے"


غیب کی دنیا سے متعارف ہونے کے لئے غیب کی دنیا پر یقین رکھنا ضروری ہے اور یقین کی تکمیل دیکھے بغیر نہیں ہوتی۔ جب تک ہمیں کسی چیز کا علم نہ ہو دیکھ کر بھی ہمارے اوپر یقین کی دنیا روشن نہیں ہوتی۔سب درخت کو دیکھتے ہیں تو پتیاں پھول رنگ سب کچھ آنکھوں کے سامنے آ جاتا ہے۔ درخت دیکھنے سے پہلے ہم جانتے ہیں کہ ہماری آنکھوں کے سامنے درخت ہے۔ اگر ہم درخت کے وجود کے بارے میں کچھ نہ جانتے ہوں تو درخت کے بارے میں کچھ نہیں بتاسکتے.