Topics

نعت


جدّہ :  خواب میں دیکھا کہ ایک محفل ہے۔ میری خالہ زاد جو ہمیں ترجمے کے ساتھ قرآن  کریم پڑھاتی ہیں اور قرآن کریم   میں غوروفکر کرنا سکھاتی  ہیں، محفل میں سب کو نعت پڑھنا سکھا رہی ہیں۔

تعبیر: قرآن  کو ترجمہ کے ساتھ پڑھنا اور اس پر تفکر کرنا نہایت احسن عمل ہے۔ اللہ تعالیٰ نے قرآن کریم میں فرمایا ہے  ،

’’اللہ اور اس کے ملائکہ نبیؐ پر درود بھیجتے ہیں، اے  لوگو جو ایمان لائے ہو!    تم بھی ان پر درود و سلام بھیجو ۔ ‘‘ (الاحزاب: ۵۶)

خواب سے ظاہر ہوتا ہے کہ آپ کی خالہ زاد ماشاءاللہ، لحن کے ساتھ نعت اور درود وسلام پڑھتی ہیں۔ چاہئے کہ ان سے لحن کے ساتھ نعت پڑھنا  بھی سیکھیں۔ 

                    ’’ماہنامہ قلندر شعور‘‘ (   اگست 2024ء)

Topics


Aap ke Khwab aur unki tabeer jild 02

خواجہ شمس الدین عظیمی


"مذکورہ مسودہ روحانی ڈائجسٹ اور  ماہنامہ  قلندر شعور میں شائع شدہ خواب اور تعبیر ،مشورے اور تجزیوں پر مشتمل  ہے"


غیب کی دنیا سے متعارف ہونے کے لئے غیب کی دنیا پر یقین رکھنا ضروری ہے اور یقین کی تکمیل دیکھے بغیر نہیں ہوتی۔ جب تک ہمیں کسی چیز کا علم نہ ہو دیکھ کر بھی ہمارے اوپر یقین کی دنیا روشن نہیں ہوتی۔سب درخت کو دیکھتے ہیں تو پتیاں پھول رنگ سب کچھ آنکھوں کے سامنے آ جاتا ہے۔ درخت دیکھنے سے پہلے ہم جانتے ہیں کہ ہماری آنکھوں کے سامنے درخت ہے۔ اگر ہم درخت کے وجود کے بارے میں کچھ نہ جانتے ہوں تو درخت کے بارے میں کچھ نہیں بتاسکتے.