Topics
عشرت جہاں، کراچی۔کھال اتاری ہوئی دو مرغیاں رکھی ہیں۔ پانی پینے اٹھی تو دیکھاگھر
کا دروازہ کھلاہے۔ خیال آیا کہ دروازہ کھلاچھوڑکربچے سوگئے ہیں۔میں دروازہ بندکردیتی
ہوں۔ پھر دیکھا کہ کسی کے گھرگئی ہوں جو وہاں موجود نہیں ہیں۔واپس آنے کا سوچ رہی تھی
کہ اندھیرا ہوگیا جس کے بعد بیٹے کو فون کرتی ہوں کہ مجھے لے جانے کے لئے موٹرسائیکل
پر آجائے۔پھر ٹوٹی ہوئی پرانی گاڑی میں بیٹھی ہوں اور برابر میں ایک بچہ کھڑا ہے۔ وہ
بچہ بڑا ہونے لگا جسے دیکھ کر میں ڈرگئی ۔ آیة الکرسی پڑھ کر اس پر پھونکا تو وہ چھوٹا
ہوگیا۔ وہ میرے پیچھے آنے لگا۔ میں مسلسل آیة الکرسی پڑھ رہی ہوں، آیة الکرسی پڑھنا
بند کی تو وہ بڑا ہونے لگا، چہرہ اس طرح سرخ ہوگیا جیسے دہکتا ہوا انگارا، پھر وہ نڈھال
ہوجاتا ہے۔ میں ابھی بھی آیة الکرسی پڑھ رہی ہوں۔ اپنے مرحوم والد کو اس کے برابر میں
دیکھا ۔ والد صاحب کہتے ہیں ہم اس کو اپنے ساتھ لے جائیں گے۔
ت
عبیر : فی الوقت ہم یہاں جوغذا استعمال کر رہے ہیں اس کے بارے
میں کم وبیش سب لوگ واقف ہیں ۔ خواب میں بتایا گیا ہے کہ ناقص اور ملا وٹ والی غذائیں
انتہائی درجہ مضر صحت ہیں ۔ کیا کچھ ہو رہا ہے، اس سے ہم واقف ہیں ۔راہ نمائی کی گئی
ہے کہ ناقص غذائیں استعمال نہ کی جائیں ۔ بزرگ خواتین وحضرات کا کہنا ہے کہ شیور کے
انڈے میں ولادت کی صلا حیت نہیں ہوتی ۔
Aap ke Khwab aur unki tabeer jild 02
خواجہ شمس الدین عظیمی
"مذکورہ مسودہ روحانی ڈائجسٹ اور ماہنامہ قلندر شعور میں شائع شدہ خواب اور تعبیر ،مشورے اور تجزیوں پر مشتمل ہے"
غیب کی دنیا سے متعارف ہونے کے لئے غیب کی دنیا پر یقین رکھنا ضروری ہے اور یقین کی تکمیل دیکھے بغیر نہیں ہوتی۔ جب تک ہمیں کسی چیز کا علم نہ ہو دیکھ کر بھی ہمارے اوپر یقین کی دنیا روشن نہیں ہوتی۔سب درخت کو دیکھتے ہیں تو پتیاں پھول رنگ سب کچھ آنکھوں کے سامنے آ جاتا ہے۔ درخت دیکھنے سے پہلے ہم جانتے ہیں کہ ہماری آنکھوں کے سامنے درخت ہے۔ اگر ہم درخت کے وجود کے بارے میں کچھ نہ جانتے ہوں تو درخت کے بارے میں کچھ نہیں بتاسکتے.