Topics

بزرگ گھر تشریف لائے


فاطمہ کائنات، کراچی۔ ایک بزرگ میرے گھر تشریف لائے،گھر کے تمام افراد جمع ہوگئے، میں خوشی خوشی بزرگ سے ڈائری میں کو ئی نصیحت لکھواتی ہوں ۔

 

تعبیر: الحمد للہ آپ کا ذہنی رجحان مذہب کی طرف ہے۔ مذہب کو سمجھنے کے لئے ترجمہ کے ساتھ قرآن پڑھئے اور کوشش کیجئے کہ نماز قضا نہ ہو ۔ چلتے پھرتے وضو بے وضو جب بھی یاد آجا ئے استغفار کا ورد کر یں ۔

یہ خواب بہت اہمیت کا حامل ہے اور آپ کے لئے ہدایت کا درجہ رکھتا ہے ۔

’’ماہنامہ قلندر شعور‘‘ (جولائی 2018ء)

Topics


Aap ke Khwab aur unki tabeer jild 02

خواجہ شمس الدین عظیمی


"مذکورہ مسودہ روحانی ڈائجسٹ اور  ماہنامہ  قلندر شعور میں شائع شدہ خواب اور تعبیر ،مشورے اور تجزیوں پر مشتمل  ہے"


غیب کی دنیا سے متعارف ہونے کے لئے غیب کی دنیا پر یقین رکھنا ضروری ہے اور یقین کی تکمیل دیکھے بغیر نہیں ہوتی۔ جب تک ہمیں کسی چیز کا علم نہ ہو دیکھ کر بھی ہمارے اوپر یقین کی دنیا روشن نہیں ہوتی۔سب درخت کو دیکھتے ہیں تو پتیاں پھول رنگ سب کچھ آنکھوں کے سامنے آ جاتا ہے۔ درخت دیکھنے سے پہلے ہم جانتے ہیں کہ ہماری آنکھوں کے سامنے درخت ہے۔ اگر ہم درخت کے وجود کے بارے میں کچھ نہ جانتے ہوں تو درخت کے بارے میں کچھ نہیں بتاسکتے.