Topics

اجنبی آدمی کی گود میں بچہ دیکھنا


آمنہ بی بی.۱۔ خواب میں دیکھا کہ میں اور میری والدہ مرحومہ دو تین پڑوسیوں کے ہمراہ کہیں جا رہی ہیں۔ پھر دیکھا ایک خوبصورت محل نما کوٹھی ہے ، اس کوٹھی کے نیچے ایک کنواں ہے۔ اس کنویں میں سے پانی نکل کر باہر آ رہا ہے۔ ہم سب اس نظارہ میں محو ہیں کہ ایک اجنبی آدمی ہاتھ میں کوڑا اٹھائے آیا اور کوڑے کو پانی پر مارنا شروع کیا۔ اس اجنبی آدمی کی گود میں ایک بچہ بھی ہے۔ پھر دیکھا کہ سامنے ایک عورت بیٹھی ہوئی ہے۔ مجھے اس عورت نے آواز دی۔ جب میں اس کے پاس پہنچی تو مجھے عورت تو نظر نہیں آئی البتہ میرے کانوں میں ریل کی آواز سنائی دی۔

۲۔ میں نے دیکھا کہ میں اپنی نانی کے گھر جا رہی ہوں۔ راستے میں ایک ڈاکٹر بیٹھا ہے ۔ میں سوچ رہی ہوں کہ ڈاکٹر نے میری نانی کے ساتھ بہت برا سلوک کیا ہے ۔ پھر دیکھا کہ ڈاکٹر بہت میٹھی آواز سے مجھے پکار رہا ہے لیکن میں جواب دیئے بغیر وہاں سے گزر جاتی ہوں۔

تعبیر: خواب کے اجزائے ترکیبی کو الگ الگ کرنے سے یہ انکشاف ہوا ہے کہ کسی شخص کی غلط طرفداری کی جا رہی ہے۔ اور اس غلط طرفدادی کی وجہ سے نقصان پہنچنے کا اندیشہ ہے۔ دوسری بات یہ سامنے آئی ہے کہ آئندہ کسی شکل میں بھی سرپرستوں کی طرف سے امداد ملنے کی توقع ہے۔

دوسرا خواب بھی پہلے خواب کی تشبیہوں کا انعکاس ہے۔ مطلب اور تعبیر بھی وہی ہے ……… دوسرے خواب میں ایک بات زیادہ ہے۔ وہ یہ ہے کہ خواب دیکھنے والوں کو کوئی فریب دیا گیا ہے اس کو سمجھ کر کوئی قدم اٹھانا ضروری ہے۔

’’روحانی ڈائجسٹ ‘‘ (جنوری 86 ء)

Topics


Aap ke Khwab aur unki tabeer jild 02

خواجہ شمس الدین عظیمی


"مذکورہ مسودہ روحانی ڈائجسٹ اور  ماہنامہ  قلندر شعور میں شائع شدہ خواب اور تعبیر ،مشورے اور تجزیوں پر مشتمل  ہے"


غیب کی دنیا سے متعارف ہونے کے لئے غیب کی دنیا پر یقین رکھنا ضروری ہے اور یقین کی تکمیل دیکھے بغیر نہیں ہوتی۔ جب تک ہمیں کسی چیز کا علم نہ ہو دیکھ کر بھی ہمارے اوپر یقین کی دنیا روشن نہیں ہوتی۔سب درخت کو دیکھتے ہیں تو پتیاں پھول رنگ سب کچھ آنکھوں کے سامنے آ جاتا ہے۔ درخت دیکھنے سے پہلے ہم جانتے ہیں کہ ہماری آنکھوں کے سامنے درخت ہے۔ اگر ہم درخت کے وجود کے بارے میں کچھ نہ جانتے ہوں تو درخت کے بارے میں کچھ نہیں بتاسکتے.