Topics
بی بی مریم، کراچی۔ ہاتھ میں کپڑے کی تھیلیاں لئے کہیں جارہی ہوں۔ راستے میں
ایک جگہ بچے کھیل رہے ہیں وہاں میرا پاؤ ں کیچڑ میں چلا گیاتو احساس ہوا کہ یہ دلدل
ہے۔ پہلے تھیلیاں دلدل سے نکالتی ہوں پھرباہر نکلنے کی کوشش کرتی ہوں۔ کسی نے میری
مدد نہیں کی ۔میں کوشش کرکے خود باہر آگئی۔
تعبیر: اللہ تعالیٰ کے اوپر یقین کے ساتھ مسائل کو حل کر نے کی خود کوشش کریں
اگر مسائل کاحل ضروری ہو ۔ انشاء اللہ تعالیٰ کام یابی ہوگی ۔ بچپن میں پڑھا تھا ،
تمام عمر سہاروں
پہ آس رہتی ہے
تمام عمر سہارے
فریب دیتے ہیں
Aap ke Khwab aur unki tabeer jild 02
خواجہ شمس الدین عظیمی
"مذکورہ مسودہ روحانی ڈائجسٹ اور ماہنامہ قلندر شعور میں شائع شدہ خواب اور تعبیر ،مشورے اور تجزیوں پر مشتمل ہے"
غیب کی دنیا سے متعارف ہونے کے لئے غیب کی دنیا پر یقین رکھنا ضروری ہے اور یقین کی تکمیل دیکھے بغیر نہیں ہوتی۔ جب تک ہمیں کسی چیز کا علم نہ ہو دیکھ کر بھی ہمارے اوپر یقین کی دنیا روشن نہیں ہوتی۔سب درخت کو دیکھتے ہیں تو پتیاں پھول رنگ سب کچھ آنکھوں کے سامنے آ جاتا ہے۔ درخت دیکھنے سے پہلے ہم جانتے ہیں کہ ہماری آنکھوں کے سامنے درخت ہے۔ اگر ہم درخت کے وجود کے بارے میں کچھ نہ جانتے ہوں تو درخت کے بارے میں کچھ نہیں بتاسکتے.