Topics

تین گروہ


جاپان: کسی جگہ پرتعلیم دی جارہی ہے اور لوگ تین گروہوں میں بیٹھے ہیں ۔ ایک گروہ کو دو جگ کے تاج دار، خاتم النبیین حضور پاک ؐ پڑھا رہے ہیں۔ دوسرے گروہ کے استاد حضرات حسنین ؑ میں سے کوئی ایک ہیں اور تیسرا گروہ جو بالکل میرے سامنے ہے، اس کی راہ نمائی خلیفہ دوم حضرت عمر فاروقؓ کررہے ہیں یہ گروہ جدوجہد کے لئے تیار ہوچکا ہے۔

تعبیر : جس طرح آپ نے خواب میں دیکھا ہے، اس کا مطلب ہے کہ معاشرے میں اتنی تبدیلیاں آگئی ہیں کہ اس کے لئے جدو جہد کرنا واجب ہے۔ اﷲآپ کو خوش رکھے اور آپ کو سعادت بخشے۔آپ نے تین مقدس کرداروں کی زندگی کو دیکھا جو یقیناً خوش بختی اور سعادت کی علامت ہے۔ جن تین مبارک ہستیوں کی آپ نے زیارت کی ہے ، خواب کی پوری تعبیر  پرتفکر کیجئے۔ مقدس ہستیوں کا ایثار، قربانی اورحضور پاکؐ کے مشن کے لئے ان کی زندگی پرتفکر کریں تو سب نے رحمۃ للعالمینؐ کی حیات ِطیبہ پرعمل کیا ہے۔ سیرت ِطیبہؐ کا مطالعہ کرکے رسول اللہ ؐ کی سیرت پرعمل کیجئے۔

          ’’ماہنامہ قلندر شعور‘‘  (جولائی 2024 ء)

Topics


Aap ke Khwab aur unki tabeer jild 02

خواجہ شمس الدین عظیمی


"مذکورہ مسودہ روحانی ڈائجسٹ اور  ماہنامہ  قلندر شعور میں شائع شدہ خواب اور تعبیر ،مشورے اور تجزیوں پر مشتمل  ہے"


غیب کی دنیا سے متعارف ہونے کے لئے غیب کی دنیا پر یقین رکھنا ضروری ہے اور یقین کی تکمیل دیکھے بغیر نہیں ہوتی۔ جب تک ہمیں کسی چیز کا علم نہ ہو دیکھ کر بھی ہمارے اوپر یقین کی دنیا روشن نہیں ہوتی۔سب درخت کو دیکھتے ہیں تو پتیاں پھول رنگ سب کچھ آنکھوں کے سامنے آ جاتا ہے۔ درخت دیکھنے سے پہلے ہم جانتے ہیں کہ ہماری آنکھوں کے سامنے درخت ہے۔ اگر ہم درخت کے وجود کے بارے میں کچھ نہ جانتے ہوں تو درخت کے بارے میں کچھ نہیں بتاسکتے.